ایک سال کا آلتا چلنے کے بعد کتنا عرصہ پارو لی جا سکتی ہے؟
360 دن کا آلتا چلنے کی صورت میں 120 دن یعنی چارمہینے پارو لی جا سکتی۔
1
سال کے کانٹریکٹ کے بعد کتنی پارو لی جا سکتی ہے؟
ایک سال کا آلتا چلنے کے بعد نوکری ختم ہونے کی صورت میں سیگوریداد سوشیال پچھلے 180 دن یعنی 6 مہینے کے ٹیکس کے حساب سے پارو دیتی ہے۔ اس میں اوور ٹائم شامل نہیں کیا جاتا۔
آپکی سیلری سلپ پہ کوٹیزاسیون لکھی ہوتی ہے۔ یہ وہ رقم ہوتی ہے جس پہ ٹیکس کاٹا جاتا ہے۔ پہلے چھ مہینے کے لیے پارو کی رقم کوٹیزاسیون کے 70 فیصد کے برابر ہوتی ہے۔ چھ مہینے کے بعد پارو کی رقم اس کوٹیزاسیون کے 50 فیصد کے برابر ہو جاتی ہے۔
مثلا اگر آپکی سیلری سلپ پہ کوٹیزاسیون میں 1000 یورو لکھا ہوا ہے تو پہلے چھ مہینے کے لیے پارو کی رقم اسکا 70% یعنی 700 یورو ہو گی۔
پارو کی مد میں ملنے والی رقم ایک لمٹ سے زیادہ یا کم نہیں ہو سکتی۔
بغیر فیملی کے افراد کے لیے کم سے کم لمٹ 540،41 یورو اور زیادہ سے زیادہ لمٹ 1182 یورو ہے
فیملی ہونے کی صورت میں کم سے کم پارو 722،80 یورو اور زیادہ سے زیادہ 1519 یورو لی جا سکتی ہے۔
کیا ایک سال سے کم آلتا چلنے کی صورت میں پارو لی جا سکتی ہے؟
ایک سال سے کم آلتا چلنے کی صورت میں سبسڈیو لیگال دے دسمپلیو لی جا سکتی ہے۔ اس آیودہ کے لیئے کم از کم چھ مہینے آلتا چلنا ضروری ہے
فیملی میں بچے ہونے کی صورت میں 3 ماہ آلتا چلنے کے بعد بھی یہ آیودہ لی جا سکتی ہے۔
0 تبصرے