اگر آپ اٹلی میں رہتے ہیں یا اپنے فیملی ممبرز کو اٹلی بلانے کا پلان کر رہے ہیں تو یہ خبر آپ کی زندگی بدل سکتی ہے! اٹلی حکومت نے فیملی ویزا، امیگریشن پروسس اور Nulla Osta اپوائنٹمنٹ سسٹم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کا فائدہ ہزاروں لوگوں کو ہونے والا ہے۔
کیا ہے نیا قانون؟
نئے قوانین کے مطابق اب فیملی ویزا اپلائی کرنے کا پروسس پہلے سے زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے، Nulla Osta اپوائنٹمنٹ کے سسٹم میں بہتری لائی جا رہی ہے، لمبی ویٹنگ لسٹ کو کم کرنے کیلئے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، کچھ کیسز میں اپروول کا وقت بھی کم ہو سکتا ہے یہ تمام تبدیلیاں خاص طور پر اُن افراد کیلئے اہم ہیں جو اپنے بیوی بچوں یا والدین کو اٹلی بلانا چاہتے ہیں۔
Nulla Osta کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟
اگر آپ نہیں جانتے تو Nulla Osta دراصل ایک آفیشل اجازت نامہ ہوتا ہے جو اٹلی میں فیملی کو بلانے کیلئے ضروری ہوتا ہے اس کے بغیر آپ کا فیملی ویزا پروسس آگے نہیں بڑھ سکتا، اسی لئے اس میں ہونے والی ہر تبدیلی انتہائی اہم ہوتی ہے۔
کن لوگوں کو احتیاط کرنی چاہیے؟
ہر کسی کیلئے یہ آسانی نہیں ہوگی اگر آپ کے ڈاکومنٹس مکمل نہیں ہیں، آپ نے پہلے غلط یا ادھوری اپلیکیشن دی ہے، آپ کے پاس انکم یا رہائش کے ثبوت کمزور ہیں تو آپ کو اب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آپ کو ابھی کیا کرنا چاہیے؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فیملی جلد از جلد اٹلی پہنچے تو اپنی تمام ڈاکومنٹس ابھی سے مکمل کریں، نئے قوانین کے مطابق اپڈیٹ رہیں، اپوائنٹمنٹ کے مواقع ضائع نہ کریں۔


0 تبصرے