اٹلی میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے سال 2026 ایک بڑی خوشخبری لے کر آیا ہے اٹلی کی حکومت نے ISEE کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں، جس کا سیدھا فائدہ عام خاندانوں کو ہوگا خاص طور پر ان لوگوں کو جو اپنے گھر میں رہتے ہیں یا جن کے بچے ہیں۔
ان نئی تبدیلیوں کے بعد بہت سے خاندانوں کو پہلے سے زیادہ حکومتی بونس اور مالی امداد مل سکے گی، جس سے گھریلو اخراجات میں واضح کمی آ سکتی ہے۔
اپنے گھر والوں کے لیے بڑی رعایت:-
پہلے اگر کسی شخص کا اپنا گھر ہوتا تھا تو اس کی وجہ سے ISEE زیادہ ہو جاتا تھا، جس کی وجہ سے کئی حکومتی سہولتیں نہیں مل پاتی تھیں لیکن اب حکومت نے اس میں بڑی رعایت دے دی ہے اب گھر کی ویلیو پر ملنے والی چھوٹ بڑھا کر تقریباً 91,500 یورو کر دی گئی ہے جبکہ بڑے شہروں میں یہ رعایت 120,000 یورو تک ہو سکتی ہے اگر خاندان میں ایک سے زیادہ بچے ہوں تو ہر اضافی بچے پر مزید 2,500 یورو کی رعایت بھی ملے گی۔
زیادہ بچے، زیادہ فائدہ:-
حکومت نے بڑے خاندانوں کو مزید سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے اب بچوں کی تعداد کے حساب سے ISEE اسکور کم کیا جائے گا، جس سے مزید حکومتی فوائد حاصل کرنا آسان ہو جائے گا 2 بچے ہوں تو اضافی رعایت ملے گی، 3 بچوں پر رعایت مزید بڑھ جائے گی، 4 بچوں والے خاندان کو اور زیادہ فائدہ ہوگا جبکہ 5 یا اس سے زیادہ بچوں والے خاندان کو سب سے زیادہ ریلیف ملے گا۔
کن بونسز میں اضافہ ہوگا؟
جب ISEE اسکور کم ہوگا تو کئی حکومتی پروگرامز میں ملنے والی رقم بھی بڑھ جائے گی، جیسے بچوں کا ماہانہ الاؤنس، Assegno di Inclusione (ADI) یعنی مالی امداد، Bonus Asilo Nido یعنی بچوں کی نرسری اسکول فیس میں مدد Bonus Nuovi Nati یعنی نئے پیدا ہونے والے بچوں کا بونس۔
ایک اور اچھی خبر:-
اگر آپ نے جنوری 2026 کے بعد DSU جمع کروائی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اٹلی کا ادارہ INPS خود بخود آپ کی معلومات اپ ڈیٹ کر رہا ہے، اس لیے آپ کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔


0 تبصرے