اٹلی میں غیرملکیوں کیلئے تاریخی خوشخبری! پرمیسودی سجورنو کا نیا قانون نافذ! | Italy 🇮🇹 Permesso di Soggiorno New Law Good News For Immigrants!

اٹلی میں غیرملکیوں کیلئے تاریخی خوشخبری! پرمیسودی سجورنو کا نیا قانون نافذ! | Italy 🇮🇹 Permesso di Soggiorno New Law Good News For Immigrants!
اٹلی میں رہنے والے یا اٹلی جانے کا خواب دیکھنے والے غیرملکیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے پرمیسودی سجورنو (Permesso di Soggiorno) سے متعلق نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے جس کا مقصد غیرملکی ورکرز اور وہاں مقیم افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ 


 یہ نیا قانون خاص طور پر اُن افراد کیلئے امید کی کرن بن کر آیا ہے جو کئی سالوں سے اٹلی میں رہ رہے ہیں مگر کاغذات، ویزا یا قانونی اسٹیٹس کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔ 


 پرمیسودی سجورنو کیا ہے؟


 پرمیسودی سجورنو اٹلی کا ریذیڈنس پرمٹ ہے، جس کے ذریعے غیرملکی شہری قانونی طور پر اٹلی میں: رہ سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں، تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور مستقبل میں مستقل رہائش (Permanent Residency) کی طرف جا سکتے ہیں۔


 نیا قانون کیوں اہم ہے؟ 


 نئے قانون کے تحت حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ اٹلی کی معیشت میں غیرملکی ورکرز کا کردار بہت اہم ہے۔ اسی وجہ سے: کچھ سخت شرائط میں نرمی کی گئی ہے، قانونی حیثیت حاصل کرنے کے طریقے آسان بنائے گئے ہیں بعض غیرقانونی افراد کو قانونی اسٹیٹس میں آنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ 


 کن غیرملکیوں کو فائدہ ہو سکتا ہے؟


 یہ قانون خاص طور پر ان افراد کیلئے فائدہ مند ہو سکتا ہے جو اٹلی میں پہلے سے موجود ہیں، کام کر رہے ہیں یا کام کا ثبوت فراہم کر سکتے ہیں، رہائش کا ثبوت رکھتے ہیں، جن کا ویزا ختم ہو چکا ہے مگر وہ ملک نہیں چھوڑ سکے یاد رہے: ہر کیس الگ ہوتا ہے، حتمی فیصلہ امیگریشن آفس کرتا ہے۔ 


 :اس قانون کے فوائد


 نئے قانون کے بعد اہل افراد کو درج ذیل فوائد مل سکتے ہیں قانونی رہائش، کام کرنے کی اجازت، جرمانوں اور ڈی پورٹیشن کے خطرے میں کمی، مستقبل میں فیملی ری یونین کا امکان۔ 


 کیا یہ موقع ہمیشہ رہے گا؟

 نہیں ایسے قوانین اکثر محدود وقت کیلئے ہوتے ہیں۔ اس لئے جو افراد اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، انہیں چاہیے کہ: وقت ضائع نہ کریں، اپنی دستاویزات مکمل کریں، کسی مستند امیگریشن ماہر یا لیگل ایڈوائزر سے مشورہ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے