اسپین کا نیا قانون اور Residency Card غیرملکیوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا

اسپین کا نیا قانون اور Residency Card غیرملکیوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا
اسپین کا نیا قانون residency card سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی تو جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اسپین میں کام کی اجازت کے ساتھ residency card کی دو بنیادی اقسام ہیں ایک کو cuenta ajena یعنی کہ کسی اور شخص کے پاس کام کرنے کی اجازت اور دوسرا cuenta propia یعنی کہ اپنا ذاتی کام/ کاروبار کرنے کی اجازت۔ 


تو اب نئے قانون کے مطابق جب کسی شخص کا cuenta ajena کے تحت حاصل کیا گیا 1 سال کا residence ختم ہو گا تو renew کروانے پر نیا کارڈ 4 سال کی مدت کا ملے گا اور اُس کارڈ پر اُسے کام کی اجازت کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار کرنے کی بھی اجازت ہو گی۔


 اور مزید اسی طرح اگر کسی شخص کو ابتدائی کارڈ cuenta propia یعنی کہ کاروبار کا ہے تو renew کروانے پر اُسے بھی 4 سال کا کارڈ ملے گا اور اُس کارڈ پہ کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو کام کرنے کی بھی اجازت ہو گی۔


 اور اسی طرح اب جن کے پاس اس وقت 2 سال کا کارڈ ہے تو وہ بھی جب renew کروائیں گے تو اُن کا نیا کارڈ 4 سال کا ہو گا اور یہ واضح رہے کہ اس کارڈ پہ دونوں اجازتیں شامل ہوں گی یعنی کہ آپ کام بھی کر سکتے ہیں اور اپنا کاروبار بھی کر سکتے ہیں۔ 


تو اب اس نئی تبدیلی سے ایسے غیرملکیوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا جن کو ایک قسم کے residence card کو دوسری قسم کے residency card میں تبدیل کروانے کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب اس نئے قانون اور نئی تبدیلی کے باعث پرماننٹ یالارگادوراسیون کارڈ لینے کے معاملے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا وہ حسب سابق 5 سال کی قانونی رہائش کے بعد ہی ملے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے