اسپین نیشنلٹی کا ایک اور نیا قانون Pass ہو گیا اب کن کو فائدہ مل رہا؟

اسپین نیشنلٹی کا ایک اور نیا قانون Pass ہو گیا اب کن کو فائدہ مل رہا؟
اسپین نیشنلٹی سے متعلق نیا قانون Pass کر دیا گیا ہے جیسا کہ اسپین میں تارکین وطن سے متعلق قانونی ضابطے میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں اُن میں سے دیگر چیزوں کے ساتھ اہم ترین چیز یہ ہے کہ سپینیش نیشنلٹی ہولڈر شخص کے 65 سال سے زیادہ عمر کے ماں باپ کو اسپین کا ریذڈنس کارڈ حاصل کرنا آسان بنا دیا گیا ہے۔


 اب تک سپینیش شہری کو اپنے والدین کو ریذڈنسی کارڈ دلوانے کیلئے یہ ثابت کرنا ہوتا تھا کہ اُس کے والدین اُس کے زیرِ کفالت ہیں تاہم اب نئے ضابطے میں شامل Arraigo Familiar سے متعلق آرٹیکلز کے مطابق 65 سال سے زیادہ عمر کے والدین کیلئے یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ 


لہذا اگر آپ کے والدین کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے تو 16 اگست 2022 کے بعد اُن کیلئے 5 سال کا ریذڈنس کارڈ اپلائی کیا جا سکتا ہے اُس کارڈ پر اُن کو کام کرنے کے ساتھ بزنس کرنے کی بھی اجازت ہو گی۔


 اور مزید 65 سال سے کم عمر والدین کے معاملے میں حسبِ سابق کفالت ثابت کرنا ضروری ہو گا۔ اور نئے قانون کی شقوں کے بارے منسٹری کی طرف سے تفصیلی معلومات جلد جاری ہو جائے گی جس کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے