انگلینڈ سے آئی بڑی خوشخبری 2 سالہ Visa حاصل کرنے کا منفرد موقع

انگلینڈ سے آئی بڑی خوشخبری 2 سالہ Visa حاصل کرنے کا منفرد موقع
برطانیہ کی پاکستانیوں کیلئے ’’شیوننگ اسکالرشپ‘‘ 2022 کا آغاز برطانیہ ہرسال پاکستانی طلبہ و طالبات کو شیوننگ اسکالرشپ فراہم کرتا ہے جس کا اس سال بھی آغاز دو اگست سے ہوگیا ہے۔ دو اگست 2022 سے یکم نومبر 2022تک پاکستانی طلبا و طالبات برطانیہ کی بہترین جامعات میں ایک یا دو سال کی ماسٹرز ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔ 


 واضح رہے کہ یہ مقبول ترین برطانوی اسکالرشپ مکمل مالی معاونت (فلی فنڈڈ) کے ساتھ دی جارہی ہے۔ اس میں یونیورسٹی کی فیس، رہائش اور ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے تاکہ طلبا و طالبات یکسو ہوکراپنی تدریس جاری رکھ سکیں۔ برطانوی ہائی کمیشن، پاکستان کے مطابق 1983سے اب تک دوہزار سے زائد پاکستانی یہ اسکالرشپ حاصل کرچکے ہیں اور پوری دنیا سے 50ہزار افراد مستفید ہو چکے ہیں اب عالمی سطح پر 1500سے زائد اسکالرشپس پیش کی جارہی ہیں۔


گزشتہ برس 56پاکستانی طلبہ وطالبات کو یہ اسکالرشپ دی گئی تھی۔ اس موقع پرپاکستان میں مقیم برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنی ذہانت اور صلاحیت سے متاثر کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو یہ بہترین موقع آپ کیلئے ہی ہے۔ شیوننگ اسکالرشپ کی ویب سائٹ پر تمام معلومات موجود ہے جہاں آن لائن درخواست جمع کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے