Asylum Seekers in UK Going To Get A Big Chance To Be Permanent | Breaking News UK

انگلینڈ میں اس بحران یعنی کہ ورکرز کی کمی کے باعث اتنی صورت حال خراب ہو چکی ہے جس کے بعد انگلینڈ میں موجود اسائلم سیکرز کے لیۓ بڑی خوشخبری آنے والی ہے اور مزید اس حوالے ایک اہم شخصیت کا بڑا بیان آخر سامنے آ ہی گیا جس کے بعد اب انگلینڈ میں موجود اسائلم سیکرز کو نئی اور بڑی سہولت ملنے جا رہی ہے اور یہ نئی سہولت ان کو کون سی ملے گئی اس کی مکمل تفصیل آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کریں گے 


 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کنزویٹو پارٹی کے سینیر وزیر جو کہ بورس جانسن کے بعد ہیں تو اُن کی جانب سے بڑا اور اہم بیان جاری ہوا ہے جو کہ خاض طور پہ اسائلم سیکرز کے لیۓ ہے جو اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں اور اُن کے کیسز ہوم آفس میں پنڈنگ پڑے ہوئے ہیں تو ان اسائلم سیکرز کو کام کی اجازت دے دینی چاہیے اور مزید اگر دیکھا جائے تو انگلینڈ میں اس وقت جو مختلف شعبوں میں کمی ہوئی ہے جس کو پورا کرنے کے لیۓ سینیر وزیر کی جانب سے بڑا بیان دیا گیا ہے اور مزید یہ واضح رہے کہ اس وقت انگلینڈ میں اسائلم سیکرز جن کے کیسز پنڈنگ میں ہیں تو وہ تقریباً 70 ہزار ایسی فائلز ہیں جنہوں نے اس حوالے سے اپنی درخواست دی ہوئی ہے کہ انہیں کام کی اجازت دی جائے تو اس وزیر نے اپنی جماعت پہ اور پریتی پٹیل پہ پریشر ڈالا ہے کہ وہ کم از کم ان 70 ہزار اسائلم سیکرز کو فورا سے کام کی اجازت جاری کرے تاکہ ورکرز کی جو کمی ہے تو وہ تھوڑی قابو میں آ سکے اور مزید یہ واضح رہے کہ اس وقت فوڈ کے شعبے میں ہوٹل وغیرہ میں اور ٹرک ڈرائیورز کے شعبے میں بہت کمی ہوئی ہے اور اس کی بڑی وجہ بریگزٹ ہے جس کے اثرات سامنے آ رہے ہیں 

 لیکن یہ بھی واضح رہے کہ آنے والے وقت میں حکومت نئے اقدامات کر رہی ہے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کمی اتنی جلد ہی پوری نہیں ہو سکے گئی تو اب اسی لیۓ ایک بڑی اور نئی سہولت اسائلم سیکرز کو دی جا سکتی ہے جن کے کیسز ہوم آفس میں پنڈنگ پڑے ہوئے ہیں تو وہ اسائلم سیکرز اس موقع کا بھرپور فائدہ حاصل کر سکیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے