اگر آپ اٹلی میں رہتے ہیں یا اٹلی میں مقیم کسی شخص کو جانتے ہیں تو یہ خبر ضرور آخر تک پڑھیں، کیونکہ اٹلی کی حکومت نے ایک ایسا بونس متعارف کروا دیا ہے جس سے ہزاروں خاندانوں کو براہِ راست مالی فائدہ ہوگا۔
اطالوی حکومت کی جانب سے 1500 یورو کا خصوصی بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے لیے درخواستیں 15 فروری سے باقاعدہ طور پر شروع ہوں گی۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ بونس صرف اطالوی شہریوں تک محدود نہیں بلکہ غیر ملکی افراد بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔
یہ 1500 یورو کا بونس کس کے لیے ہے؟
یہ مالی مدد خاص طور پر ان افراد کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جو: کم آمدن رکھتے ہیں، مہنگائی سے شدید متاثر ہیں، کرایہ، بلز یا روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں
اپلائی کون کر سکتا ہے؟
اٹلی میں قانونی طور پر مقیم افراد، اطالوی شہری اور غیر ملکی ریزیڈنٹس، وہ لوگ جن کا ISEE مخصوص حد سے کم ہو، ملازمت پیشہ، بے روزگار اور بعض خود روزگار افراد بھی شامل۔
درخواست کب اور کیسے؟
درخواستوں کا آغاز: 15 فروری، اپلائی کا طریقہ: آن لائن پورٹل کے ذریعے، مطلوبہ دستاویزات: شناختی کارڈ، ریزیڈنس پرمٹ، ISEE سرٹیفیکیٹ یاد رکھیں! جو لوگ جلدی اپلائی کریں گے ان کے بونس حاصل کرنے کے امکانات زیادہ ہوں گے، کیونکہ بعض اسکیمز میں فنڈز محدود ہوتے ہیں۔
اہم انتباہ:-
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں، صرف سرکاری ذرائع یا مستند ویب سائٹس کے ذریعے ہی درخواست دیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کو: مکمل اپلائی کرنے کا طریقہ، آفیشل لنک یا ISEE بنانے کا آسان طریقہ تو اس خبر کو شیئر کریں اور ہماری ویب سائٹ کو بک مارک کرنا نہ بھولیں۔


0 تبصرے