یورپی ملک سپین میں رہنے والے لاکھوں غیر ملکی افراد کیلئے ایک اہم اور خوش آئند خبر سامنے آ رہی ہے اب وہ غیر ملکی جو سپین میں بغیر لیگل ڈاکومنٹس کے مقیم ہیں، انہیں قانونی حیثیت حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
اصل خبر کیا ہے؟
سپین میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کیلئے امیگریشن کھولنے کا امکان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ تمام غیر ملکی افراد جو: 31 دسمبر 2025 سے پہلے سپین میں موجود تھے اور اپنی سپین میں رہائش کا ثبوت فراہم کر سکتے ہیں وہ امیگریشن کیلئے درخواست دینے کے اہل ہو سکتے ہیں۔
بڑا اعلان کب متوقع ہے؟
ہسپانوی میڈیا کے مطابق 27 جنوری 2026 کو سپین کی حکومت کی جانب سے نئی امیگریشن پالیسی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے، اور یہ اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن فائدہ اٹھا سکیں گے اور انہیں سپین میں قانونی طور پر رہنے اور کام کرنے کا موقع ملے گا۔
امیگریشن کیلئے ضروری ڈاکومنٹس:-
اگر آپ سپین میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور امیگریشن اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس: 31 دسمبر 2025 سے پہلے سپین میں موجودگی کا ثبوت، اپنے ملک کا ویلیڈ پاسپورٹ ہونا لازمی ہوگا۔
اہم نوٹ:
یہ خبر خاص طور پر اُن افراد کیلئے ہے جو برسوں سے سپین میں رہ رہے ہیں لیکن ڈاکومنٹس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں اگر یہ پالیسی منظور ہو جاتی ہے تو یہ زندگی بدل دینے والا موقع ثابت ہو سکتا ہے۔


0 تبصرے