اطالوی حکومت نے اٹالین شہریت (Cittadinanza) کے قوانین میں ایسی بڑی تبدیلی کر دی ہے جس کے بعد اب ہر بچے کو پیدائش کے ساتھ خودکار شہریت نہیں ملے گی یعنی کہ جو سہولت پہلے آسان تھی، اب وہ شرائط کے ساتھ ملے گی۔
اب خودکار اطالوی شہریت ختم:-
نئے قانون کے تحت: اگر کوئی اطالوی شہری بیرونِ ملک بچہ پیدا کرتا ہے تو اب وہ بچہ خود بخود اطالوی شہری نہیں بنے گا جب تک وہ خاص شرائط پوری نہ کرے۔
نئی شرائط کیا ہیں؟
شرط نمبر 1 بچے کے پاس صرف اطالوی شہریت ہونی چاہیے اگر بچے کے پاس پاکستانی یا کسی اور ملک کی شہریت ہے تو مسئلہ بن سکتا ہے شرط نمبر 2 والدین میں سے کم از کم ایک والد یا والدہ اٹلی میں مسلسل 2 سال رہ چکے ہوں۔
بہت اہم ڈیڈ لائن:-
اگر آپ کا بچہ 24 مئی 2025 سے پہلے پیدا ہوا تھا اور ابھی تک اطالوی شہریت نہیں ملی، تو یاد رکھیں 31 مئی 2026 آخری تاریخ ہے اس کے بعد درخواست کا حق ختم ہو سکتا ہے۔
والدین کو کیا کرنا چاہیے؟
اگر آپ کا بچہ اٹلی سے باہر پیدا ہوا ہے تو: فوراً اپنے قریبی اطالوی قونصل خانے (Italian Consulate) سے رابطہ کریں وہاں “Declaration of Will” جمع کروائیں تاخیر کی صورت میں آپ کا بچہ ہمیشہ کے لیے اطالوی شہریت سے محروم ہو سکتا ہے۔


0 تبصرے