انگلینڈ کی ویمنز ٹیم ہاکی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ٹوکیو اولمپکس: برطانیہ کی ویمنز ٹیم ہاکی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی برطانیہ نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ویمنز اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم کے طورپر رسائی حاصل کر لی۔ 


 بھارت، ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور اسپین کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، برطانیہ نے شوٹ آؤٹ راؤنڈ میں دو گول کیے جبکہ اسپین، تجربہ کار انگلش گول کیپر میڈیلین ہِنچ کی زبردست کارکردگی کے باعث 4 مرتبہ گول کرنے سے محروم رہا۔ سیمی فائنل میں برطانیہ کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا جس نے نیوزی لینڈ کو 0-3 گول سے شکست دی تھی اور لائڈویج ویلٹن، فریڈرک ماٹلا اور لورین اسٹم نے گول کیے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے