شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بہترین ازدواجی تعلق کا راز
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی خوشگوار ازدواجی زندگی بہت سوں کے لیے ایک مثال ہے اور اب ان کے قریبی ذرائع نے ان کی اس خوشگوار زندگی کی ممکنہ وجوہات بھی دنیا کو بتا دی ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق شاہی خاندان کے اس قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ بیشتر ایک ہی سائیڈ پر ہوتے ہیں اور ایک ہی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان کے تعلق میں بہت گرمجوشی بھی ہے اور وہ ہر معاملے میں ایک دوسرے کی پشت پر کھڑے ہوتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کا تعلق کچھ اس طرح کا تھا کہ شہزادہ چارلس لیڈی ڈیانا کی شہرت سے حسد کرنے لگے تھے اور ان کا تعلق خراب ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی۔ تاہم شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ اس کے برعکس روئیے کے مالک ہیں۔ وہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں۔ ان کا تعلق بہت مضبوط ہے اور شہزادی کیٹ ہر معاملے میں شہزادہ ولیم کو اعتماد دیتی ہیں۔ ان دونوں کے تعلق میں کوئی حسد اور کوئی باہمی تصادم نہیں ہے۔وہ دونوں ایک دوسرے کی کامیابی پر بہت خوش ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہی ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کی وجوہات ہیں۔
0 تبصرے