انگلینڈ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالا جائے بڑی اپیل آ گئی

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالا جائے: پٹیشن پر برطانیہ میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے دستخط، پٹیشن دارالعوام میں بحث کیلئے اہل قرار برطانیہ میں ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ پٹیشن برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے اور بھارت کو نکالنے پر دائر کی گئی ہے، جس میں پاکستان کو بھی بھارت کی طرح ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


 برطانیہ میں دائر کی گئی اس پٹیشن کے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کیلئے اہل ہونے کیلئے برطانیہ میں مقیم ایک لاکھ پاکستانیوں کی حمایت درکار تھی ،یہ ہدف ایک ہی روز میں حاصل کر لیا گیا،اب اس پٹیشن کوبرطانوی پارلیمنٹ میں بحث کےلئے پیش کیا جائےگا۔ پٹیشن میں لکھا گیاہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے ہٹایا جائے، ہزاروں لوگ پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور فیملیز مالی طور پر پریشان ہیں۔ کوئی براہ راست پرواز مہیا نہیں ۔ گھر آنے میں ہماری مدد کریں۔



 ادھر برطانوی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کو عالمی سفر کےلئے اپنی ریڈ لسٹ میں رکھنے پر اپنی حکومت کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ، جبکہ انہوں نے حکومتی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس مسئلے کو اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔ جبکہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم خان نے کہا ہے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نہ نکالنے کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے۔ برطانوی حکومت کو کورونا سے نمٹنے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے، امید کرتے ہیں برطانیہ اس فیصلے پر غور کرےگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. Main bht pareshan hon 9 month ho gye mje Pakistan aye huye Meri job b ni hai or money b nhi hain hotal k lie I request you red list Pakistan ki finish Karen 😭😭😭😭🙏 please

    جواب دیںحذف کریں