لندن کا ایک اور اعزاز خواہشمند طلبہ کا بہترین شہر قرار

لندن کا ایک اور اعزاز بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بہترین شہر قرار دنیا بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا تجزیہ کرنے والی ایک برطانوی کمپنی نے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔ 


 برطانوی کمپنی کی جانب سے جاری غیر ملکی طلبہ کیلئے بہترین شہروں کی حالیہ رینکنگ میں لندن مسلسل تیسری بار پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب رہا ہے۔ لندن میں دنیا کی 18 اعلیٰ ترین یونیورسٹیاں ہیں جن میں امپیریل کالج لندن ، یونیورسٹی کالج لندن ، کنگز کالج ، لندن اور کئی دیگر شامل ہیں۔ میونخ طالب علموں کے لیے دنیا کے دوسرے بہترین شہروں میں سے ایک ہے جبکہ سیول اور ٹوکیو تیسرا اور چوتھا نمبر لینے میں کامیاب ہوئے۔ میونخ نے جرمنی کے شہر برلن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، پچھلی فہرست میں میونخ کا نمبر چوتھا تھا تاہم اس رینکنگ میں بہتری کے بعد دوسرا نمبر لینے میں کامیاب ہوا۔ 

 غیر ملکی طلبہ کیلئے بہترین شہروں میں جرمنی کے دارالحکومت برلن کا نمبر پانچواں ہے، میلبورن، زیورخ اور سڈنی بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں

Post a Comment

0 Comments