انگلینڈ کی اہم ترین اپڈیٹ کو شامل کریں گے جوکہ انگلینڈ حکومت کی جانب سے اہم اعدادوشمار جاری ہوئے ہے جو کہ یوکے میں انگلش چینل کو عبور کرنے والوں کو روکنے کے حوالے سے جاری ہوئی ہے اور ان کو روکنے کیلئے یوکے حکومت نے نیا پلان بنایا ہے
تو اس نیوز کی تفصلات کے مطابق جو کہ انگلینڈ حکومت کا نیا پلان ہے جس کے تخت حکومت کینٹ کے ساحلوں پر آنے والے پناہ گزینوں کی تعدادکو روکنے کیلئے فضائی نگرانی پر لاکھوں پاؤنڈ خرچ کر رہی ہے اور اس جانب سے حکومت کی طرف سے شائع ہونے والے اخراجات کے اعدادوشمار کے مطابق ضرف 5 ماہ کے دوران فضائی نگرانی پر 1 ملین سے زیادہ خرچے کیے گئے ہیں جبکہ ہوم آفس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم برطانوی ٹیکس دہندگان کے پیسوں کا استعمال موثر انداز سے خرچ کر رہے ہے اور اپنی بارڈر فورس کو مزید وسائل فراہم کر رہے ہے تاکہ سرحدوں کی حفاظت کو مضبوط بنایا جائے اور آنے والے نئے غیر قانونی تارکین وطن کو روکا جا سکے
اور دوسری جانب شمالی فرانس سے انگریزی چینل عبور کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد کو روکنے کی کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا جب فرانسیسی حکام کو بتایا گیا کہ وہ پرائیویسی قوانین کی وجہ سے پناہ گزینوں کی تلاش کے لیے ڈرون تعینات نہیں کر سکتے۔اس کے علاوہ سکریٹری داخلہ پریتی پٹیل نے چینل کو عبور کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور حال ہی میں اعلان کیا کہ حکومت برطانیہ ہر ممکن کوشش کرے گی غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد میں روکنے کیلئے اس لیے اب نئے پلان کے ذریعے یعنی کہ فضائی نگرانی کے تخت ایسے آنے والوں پر نظر رکھی جائے گی اور ان کو وہاں سے ہی پکڑا جائے گا اور مزید اس حوالے سے فرانس کو مزید 54 ملین یورو دے گی۔
0 تبصرے