ہیری، میگھن کی بیٹی لیلیبٹ کا نام برطانوی شاہی تخت کے جانشینو ں میں شامل
برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی بیٹی لیلیبٹ ڈیانا کا نام برطانوی شاہی تخت کے جانشینوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی بیٹی کو برطانوی شاہی تخت کی جانشینی ملنے کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں پھیلنے کے بعد آخر کار برطانوی شاہی خاندان نے نوٹس لیتے ہوئے برطانوی شاہی تخت کے جانشینوں میں لیلیبٹ ڈیانا کا نام بھی باقاعدہ طور پر شامل کر لیا ہے۔
شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ نے بھی شاہی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں ہیری اور میگھن کی بیٹی لیلیبٹ کا نام بھی شامل کرلیا ہے۔
شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر شاہی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں بے بی لیلیبیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کا اپنے بڑے بھائی آرچی کے بعد آٹھواں نمبر ہے۔
اور واضح رہے کہ لیلیبیٹ کی فہرست میں غیر موجودگی کے بارے میں بہت سے لوگوں نے یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں تھیں کہ آیا یہ ایسا حادثاتی طور پر ہوا ہے یا بھر شاہی خاندان نے ڈیوک اینڈڈ چز آف سسیکس کے ساتھ جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔
0 تبصرے