انگلینڈ کا بڑا شعبہ متاثر؟ بڑی خبر آ گئی

برطانیہ کے ہاسپٹلٹی سیکٹر میں یورپی یونین کے ورکرز کے تناسب میں نمایاں کمی دستیاب ڈیٹا سے ظاہرہوتا ہے کہ برطانیہ کی ہاسپٹلٹی سیکٹر میں گزشتہ 2 سال کے دوران یورپی یونین کے ورکرز کے تناسب میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

 جون میں ملک کی 700 سے زیادہ ہاسپٹلٹی کمپنیوں میں یورپی یونین کے ملکوں کے ورکرز کی شرح 37 فیصد تھی جبکہ 2 سال قبل ان کی شرح 43 فیصد تھی۔ اس سیکٹر میں برطانوی ورکرز کا تناسب 46 فیصد سے بڑھ کر 51 فیصد ہوگیا ہے۔چوتھے ڈیٹا سے ظاہرہوتاہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی اور کورونا نے اس سیکٹر کی لیبر مارکیٹ کو بری طرح متاثر کیاہے اوربہت سے ریسٹورنٹس نے حالیہ ہفتوں کے دوران عملے کی شدید کمی کی شکایت کی ہے۔

 جبکہ اس سیکٹر سے تعلق رکھنے والا 45 فیصد عملہ ابھی تک مکمل طورپر یا لچکدار فرلو پر ہے ۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ صورت حال کب تک رہے اور اگلے مہینوں کے اندر اس کو کیسے حل کیاجائے گا۔

Post a Comment

0 Comments