انگلینڈ میں بڑا خطرہ کورونا مزید پھیلنے لگا بڑی خبر آ گئی

برطانوی بحریہ میں کرونا پھیلنے لگا، ترجمان رائل نیوی نے تصدیق کردی لندن : برطانیہ بحریہ کے طیارہ بردار حملہ آور گروپ میں کرونا وائرس کی مہلک وبا پھیلنے لگی، رائل نیوی نے عملے کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔ 


 میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی شاہی بحریہ کے طیارہ بردار حملہ آور گروپ کے عملے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان رائل نیوی نے جاری بیان میں کہا کہ باقاعدگی سے کیے گئے کرونا ٹیسٹوں میں عملے کے کچھ ارکان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اب تک رائل نیوی کے 100 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جو بحری بیڑے پر سوار ہیں اور بحری بیڑہ اب بحر ہند میں داخل ہوچکا ہے۔ برطانوی شاہی بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بحری بیڑے پر امریکی جنگی جہاز اور ہالینڈ کا ایک فریگیٹ بھی شامل ہے جب کہ اس بیڑے پر عملے کی کل تعداد 3 ہزار 700 کے قریب ہے۔ ترجمان رائل نیوی کا کہنا ہے کہ عملے کے کچھ ارکان کے کرونا سے متاثر ہونے کے باوجود گروپ کے عملی اہداف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے