لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ ڈالنے پر درست فیصلہ سنا دی


لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلےکو درست قرار دے دیا۔ لندن ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ برطانوی حکومت ہی کرسکتی ہے، وبا سے نمٹنے کےلیے حکومت کے فیصلے درست ہیں۔ 


 خیال رہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے کے خلاف بیرسٹر زہاب جمالی سمیت 3 پاکستانیوں نے سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ لندن ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں کیسز کم ہونے کے باوجود بھارت سے پہلے کیوں ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے