انگلینڈ کا ایمنسٹی فیصلہ؟ اچھا قانون لاگو ہو سکتا بڑا انکشاف

انگلینڈ میں موجود الیگل امیگرنٹس کو کیا 19جولائی کی بحث کے بعد ایمنسٹی ملے گی یا پھر وہی 14سال والا قانون موجودہ جو حکومت دوبارہ سے شروع کر دے گی یاد رہے کہ 19جولائی یوکے میں موجود الیگل امیگرنٹس یعنی کہ سب کیلئے ہی بہت خاص ہے۔تو جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے 19جولائی کو یوکے کے پارلیمنٹ میں الیگل امیگرنٹس کو لے کر بحث ہونی ہے جس کا سب بڑی بے چینی سے انتظار کر رہے ہے۔ 


 تو اب کچھ ذریعے سے جو انفارمیشن ہمارے تک پہنچی ہے اس کے مطابق یوکے میں 19جولائی 2021 سے متعلق چرچا ہے کہ یوکے کی موجودہ حکومت شاید الیگل امیگرنٹس کیلئے اپنی ایمنسٹی نہ کھولے بلکہ 14 سال والا قانون جو ہے جس کو 20 سال کر دیا تھا اس میں ایک بار پھر سے کوئی ترمیم کر دے خیال رہے یوکے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا یوکے حکومت اس لیے کرے گی کیونکہ ابھی تک یوکے کی ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل اور باڈر فورسز جو ہے وہ غیر قانونی نقل وحرکت کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کر پا رہے۔جس کی وجہ سے ایسا ممکن ہو سکتا ہے کیونکہ اگر حکومت غمفوری طور پر ایمنسٹی کا اعلان کر دے تو ایسی صورت میں یوکے کی طرف مزید غیر قانونی نقل وحرکت تیزی سے شروع ہو جائے گی جبکہ اگر 14سال والا قانون واپس منظور ہوتا ہے تو اس سے متعلق حکومت یہ پلان بنا سکتی ہے کہ جن کو یوکے میں 14 سال یا پھر اس سے زاہد عرصے کا وقت ہوا ہے وہ کوئی ٹھوس ثبوت دیکھا کر لیگل سٹیٹس حاصل کر لیں۔

 اب دیکھنا یہ ہے کہ آخرکار 19جولائی کے بعد حکومت کی طرف سے کیا فیصلہ آتا ہے جبکہ یاد رہے کہ 19جولائی کو انسانی حقوق کی تنظیموں اور کچھ الیگل امیگرنٹس سمیٹ یوکے کے پارلیمنٹ کے باہر 3بجے سے 6بجے تک احتجاج بھی ہونا ہے جو کہ خاص طور پر الیگل امیگرنٹس کو ایمنسٹی دینے کیلئے جاری کیا گیا ہے جس کی پہلے سے اجازت بھی لی جا چکی ہے۔تو اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا فیصلہ آتا ہے یوکے میں موجود الیگل امیگرنٹس کیلیے امید یہی ہے کہ اچھا ہی فیصلہ آئے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے