انگلینڈ میں بڑا احتجاج؟ اب کن کی سنی جائے گئی

انگلینڈ میں ایک بار پھر سے بڑا احتجاج کیا جائے گا کیونکہ انگلینڈ میں ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں ایک اسائلم سیکرز کی موت واقع ہوئی ہے تو اب اس وجہ سے کافی ساری تنظیمیں اس حوالے سے انگلینڈ ہوم آفس اور خاض طور پہ انگلینڈ کی ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے 


 تو اس نیوز کی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں سوڈانی اسائلم سیکرز جو کہ 24 سالہ نوجوان تھا اس کی موت واقع ہوئی ہے جس کی اب تمام چیرٹی تنظیمیں اور مختلف تنظیمیں اور اسی طرح کے اسائلم سیکرز مل کر ہوم آفس کے خلاف احتجاج کریں گے کیونکہ ان چیرٹی اور تنظیموں سمیت پناہ گزینوں کا احتجاج کرنے کا ایک ہی مواقف ہے کہ وہ اپنے ملک سے نا معلوم ہونہاد صورت حال سے بچنے اور حفاظت کی تلاش میں یہاں آتے ہیں جبکہ یہاں ہی اب اُن کی زندگیوں کو مختصر کر دیا گیا ہے 


 اور دوسری جانب ہوم آفس اور ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل کو تمام تنظیموں نے ایک بار پھر سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ ایسے تمام اسائلم سیکرز کو اچھی رہائش کے ساتھ ساتھ ان کے تمام مطالبات کو منا جائے یعنی کہ ان کی مدد کی جائے نہ کہ ان کے ساتھ ایسا سلوک اور رویہ رکھا جائے جو کہ انسانی حقوق اور قانون کے خلاف ہو

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے