ملکہ برطانیہ کو کون کون سے 6 طاقتور احتیارات حاصل ہیں

ملکہ برطانیہ کو کون کون سے 6 طاقتور اختیارات حاصل ہیں جو دنیا میں اور کسی کو حاصل نہیں ؟ جانیے آج ہم اس بارے میں بات کریں گے کہ ملکہ کو کون کون سے اختیارات حاصل ہیں جو کہ دنیا کے کسی بھی سربراہ کو حاصل نہیں اور ملکہ کے ان اختیارات کی کتنی طاقت ہے یہ یقیناََ آپ کیلئے بھی حیران کن ہوگا تمام ڈولفنز، ہنس کی مالک اور ملکہ برطانیہ کتنے ملکوں کی سربراہ ہیں:


 انکے محل بکنگھم پیلس سے 3 میل دور تک سمندروں میں جتنی بھی ڈولفنز پ،شارک پائی جاتی ہیں وہ انکی مالک ہیں اور دریائے تھامس میں پائے جانے والے ہنس بھی انہی کی مالکی ہیں انکی مالکی ہیں۔ صرف یہی نہی بلکہ ملکہ الزبتھ دوئم 16 ملکوں کی سربراہ ہیں۔ لائسنس اور پاسپورٹ کی ضرورت نہیں: ملکہ برطانیہ کو گاڑی چلانے کیلئے کسی ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت نہیں وہ بنا لائسنس کے گاڑی چلاتی ہیں اور جب کبھی انہیں کسی بھی ملک کا سرکاری یا نجی دورہ کرنا ہوتا ہے تو اس کیلئے انہیں پاسپورٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ بطور ملکہ وہ کسی بھی وقت کہیں بھی سفر کر سکتی ہیں پاسپورٹ کے بغیر۔ زاتی اے ٹی ایم: ملکہ برطانیہ کا ایک پرائیویٹ اے ٹی ایم ہے جو کہ انکے محل بکنگھم پیلس کے اندر ہی واقع ہے جو کہ انکے اپنے اور اپنی فیملی کے زاتی استعمال کیلئے ہے۔


 ملک کا قانون بنانا اور ملکہ کبھی گرفتار نہیں ہوتی: جب بھی کوئی بھی قانون ملک کی پارلیمنٹ پا س کرتی ہے تو اسے فوراََ ملکہ الزبتھ کے پاس بکنگھم پیلس بھیجا جاتا ہے انکی منظوری کیلئے، اس کے علاوہ ملکہ کو کبھی گرفتار نہیں کیا گیا ، اگر ان سے کوئی کام غلط ہو جائے یا پھر کوئیہ جرم ہو جائے تو بھی انہیں گرفتار نہیں کیا جا تا۔ ٹیکس نہیں دیتیں: ملکہ برطانیہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور انہوں نے ٹیکس دیا بھی کبھی نہیں لیکن سن 1992 سے انہوں نے رضاکارانہ طور پر ٹیکس دینا شروع کر دیا اور آج تک وہ ٹیکس ضرور دیتی ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ زمینیں رکھنے والی سربراہ: سب سے پہلے یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ ملکہ بر طانیہ کے نام اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ زمینیں ہیں ، انکے نام 6 عشاریہ 6 بلین زمینیں ہیں جو صرف بر طانیہ میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں۔ مسیحی مسلک کی سربراہ، آرمی کی سربراہ، ملک کے منسٹرز کو عہدہ دینا یا انہیں عہدے سے ہٹانا: ملکہ برطانیہ مسیحی مسلک کی سربراہ بھی ہیں اور انہی کی ماتحت "چرچ اف انگلینڈ" بھی ہے جو کہ انگلینڈ کا سب سے بڑا چرچ ہے ، ملکہ الزبتھ دوئم ملکی آرمی کی سربراہ بھی ہیں اس کے علاوہ انکے پاس یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی منسٹر کا عہدے سے ہٹا دیں یا پھر کسی کو کسی عہدے سے نواز دیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے