سپین نیشنلٹی Reject ہو رہی؟ | Spain 🇪🇸 Nationality Shock! Applications Getting Rejected!💯😱

سپین نیشنلٹی Reject ہو رہی؟ | Spain 🇪🇸 Nationality Shock! Applications Getting Rejected!💯😱
سپین میں رہنے والے ہزاروں غیر ملکیوں کے لیے ایک انتہائی اہم اور چونکا دینے والی خبر سامنے آ رہی ہے اگر آپ نے سپین کی نیشنلٹی یا پاسپورٹ کے لیے درخواست دی ہے، یا دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ خبر آپ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے۔  



حال ہی میں دیکھا گیا ہے کہ سپین میں بڑی تعداد میں نیشنلٹی کی درخواستیں Reject کی جا رہی ہیں لوگ پریشان ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ جبکہ کاغذات پورے، رہائش مکمل اور ٹیکس بھی ادا کیا جا چکا ہے۔


 اصل مسئلہ کہاں ہے؟


 سپین کے نئے قوانین کے مطابق اب صرف یہاں رہنا کافی نہیں رہا حکومت اب خاص طور پر یہ چیزیں چیک کر رہی ہے: سپین میں حقیقی رہائش (Real Residence)، ملک سے زیادہ عرصہ باہر تو نہیں رہے؟، کریمنل ریکارڈ مکمل صاف ہے یا نہیں، ٹیکس، سوشل سیکیورٹی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کیں یا نہیں، سپین کے قوانین اور معاشرے میں صحیح انضمام (Integration) ہے یا نہیں اگر ان میں سے ایک بھی پوائنٹ کمزور ہوا تو نیشنلٹی Reject ہونے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔


 سب سے بڑی وجہ جس پر نیشنلٹی Reject ہو رہی ہے؟



 سب سے زیادہ کیسز اس وجہ سے Reject ہو رہے ہیں کہ درخواست دینے والا سپین سے لمبے عرصے کے لیے باہر رہا یا کاغذی طور پر رہائش تو ہے، مگر حقیقت میں سپین میں مستقل نہیں رہ رہا۔


 اہم مشورہ:


 اگر آپ نیشنلٹی اپلائی کرنے والے ہیں تو: درخواست دینے سے پہلے اپنی سفر ہسٹری چیک کریں، ٹیکس اور قانونی ریکارڈ مکمل درست رکھیں، جعلی یا ادھورے کاغذات سے سختی سے بچیں، کسی بھی غلطی کی صورت میں پہلے درستگی کروائیں، پھر اپلائی کریں۔


 یاد رکھیں:


 ایک چھوٹی سی لاپرواہی آپ کی سالوں کی محنت ضائع کر سکتی ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی نیشنلٹی محفوظ رہے اور Reject نہ ہو، تو اس قانون کو نظرانداز نہ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے