اٹلی میں رہنے والے پاکستانیوں اور دوسرے تمام غیر ملکیوں کے لیے یہ واقعی بہت بڑی خوشخبری ہے دوستو! آپ سب جانتے ہیں کہ پچھلے کافی عرصے سے اٹلی میں پرمیسو دی سوجورنو (Permesso di Soggiorno) کو رینیو کروانا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا تھا لوگوں کو 8، 9 مہینے بلکہ بعض اوقات پورا سال انتظار کرنا پڑتا تھا، جس کی وجہ سے نہ کام ٹھیک سے ہو رہا تھا، نہ سفر اور نہ ہی کوئی سرکاری کام۔
اب اطالوی خبر ایجنسی کی تازہ رپورٹ کے مطابق اطالوی حکومت نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک خاص کمیٹی بنا دی ہے یہ کمیٹی اگلے 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق حکومت کا ارادہ ہے کہ: غیر ملکیوں کو اب لمبا انتظار نہ کرنا پڑے، پرمیسو دی سوجورنو کے رینیول کا مسئلہ مکمل طور پر حل کر دیا جائے۔
سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ: اب جب بھی کوئی غیر ملکی اپنا پرمیسو دی سوجورنو رینیو کروائے گا تو 1 سے ڈیڑھ ماہ کے اندر اس کو نیا پرمیسو مل جائے گا۔
یہ فیصلہ ہزاروں پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکیوں کے لیے سکھ کا سانس ہے۔


0 تبصرے