اٹلی 1000€ بونس بڑی خوشخبری | Italy New Bonus €1000 Apply Now!💯😍

اٹلی 1000€ بونس بڑی خوشخبری | Italy New Bonus €1000 Apply Now!💯😍
اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی حکومت نے 2026 کے بجٹ بل میں ایک بڑا اور خوشخبری والا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد اٹلی میں کم ہوتی آبادی کے سنگین مسئلے کو روکنا ہے۔ 


 ہر بچے پر 1000 یورو بونس:


 حکومت کے مطابق 1 جنوری 2026 کے بعد پیدا ہونے یا گود لیے گئے ہر بچے پر 1000 یورو بونس دیا جائے گا یہ رقم بچے کی پیدائش یا گود لینے کے اگلے مہینے ادا کی جائے گی بونس ایک مرتبہ ملے گا۔


 کون لوگ اس بونس کے حقدار ہوں گے؟


 یہ سہولت صرف اطالوی شہریوں تک محدود نہیں بلکہ: اطالوی شہری، یورپی یونین کے شہری، غیر یورپی ممالک کے شہری، بشرطیکہ: ان کے پاس لانگ ٹرم رہائشی اجازت یا ورک پرمٹ موجود ہو۔ 📊 


آمدنی کی حد (ISEE شرط):

 یہ بونس صرف ان خاندانوں کو ملے گا جن کا ISEE (آمدنی اور جائیداد کا اسکیل) 40,000 یورو یا اس سے کم ہو یعنی کہ زیادہ آمدنی والے خاندان اس اسکیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ 

 حکومت پر کتنا خرچ آئے گا؟


 اطالوی حکومت کے مطابق: 2025 میں: 330 ملین یورو، 2026 میں: 360 ملین یورو یعنی کہ لاکھوں خاندان اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔


 اٹلی میں آبادی کیوں خطرے میں ہے؟


 اعداد و شمار تشویشناک ہیں: 2023 میں اٹلی میں صرف 3,79,890 بچے پیدا ہوئے، یہ ملکی تاریخ میں سب سے کم تعداد ہے جبکہ 2008 میں یہی تعداد 5,76,000 تھی ماہرین کے مطابق اگر یہی صورتحال رہی تو: 2070 تک اٹلی کی آبادی 1 کروڑ 15 لاکھ کم ہو سکتی ہے یعنی کہ آبادی میں 20٪ کمی۔ 


 پہلے سے ملنے والی سہولیات:


 اطالوی حکومت پہلے ہی: ہر بچے پر 199 یورو ماہانہ (21 سال کی عمر تک)، اور ڈے کیئر بونس جو 3600 یورو سالانہ تک ہو سکتا ہے ادا کر رہی ہے۔

 نتیجہ:


 اٹلی حکومت کی یہ نئی اسکیم واضح پیغام ہے کہ: بچے پیدا کرنے والے خاندانوں کو مالی سہارا دیا جائے گا اگر آپ اٹلی میں رہتے ہیں، کام کرتے ہیں یا فیملی پلاننگ کر رہے ہیں، تو یہ بونس آپ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے