اٹلی میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری اب اپنی فیملی کو اٹلی بلانا ہوا آسان! کیا آپ اٹلی میں رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی بیوی اور بچے پاکستان سے اٹلی آ جائیں؟ تو آپ کیلئے خوشخبری ہے! اگر آپ کے پاس Protezione Sussidiaria والا Permesso di Soggiorno موجود ہے تو آپ قانونی طریقے سے اپنی فیملی کو اٹلی بلا سکتے ہیں۔
کون لوگ فیملی بلا سکتے ہیں؟
وہ تمام افراد جو: اٹلی میں رہائش رکھتے ہیں، Protezione Sussidiaria کی سوجورنو رکھتے ہیں وہ Family Reunification (فیملی ری یونین) کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔
فیملی بلانے کیلئے کون سے کاغذات ضروری ہیں؟
اگر آپ کے پاس Protezione Sussidiaria ہے تو آپ کو درج ذیل ڈاکومنٹس چاہئیں: تو ضروری ڈاکومنٹس میں پہلے نمبر پہ آپ اور آپ کی فیملی کے پاسپورٹس کی کاپیاں، دوسرے نمبر پہ ریزیڈنس کارڈ (Carta d’Identità)، تیسرے نمبر پہ Permesso di Soggiorno (Valid یا Ricevuta)، چوتھے نمبر پہ Codice Fiscale، اور پانچویں نمبر پہ Stato di Famiglia۔
اہم وضاحت (ضرور پڑھیں):
نکاح نامہ اور بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹس، یہ ڈاکومنٹس پاکستان میں ویزا کے وقت ضروری ہوتے ہیں لیکن ابھی Nulla Osta اپلائی کرتے وقت لازمی نہیں تو یہ بات بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہوتی، اسی وجہ سے وہ اپلائی نہیں کرتے۔
سنہری موقع مت گنوائیں:
اگر آپ کے تمام کاغذات مکمل ہیں تو: آپ آج ہی اپنی فیملی کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں اور جلد اپنے پیاروں کے ساتھ اٹلی میں زندگی شروع کر سکتے ہیں۔
مشورہ:
صحیح معلومات اور وقت پر اپلائی کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا مسئلہ نہ ہو۔


0 تبصرے