‏Asilo اور Sussidiaria رکھنے والوں کے لیے خطرناک فیصلہ! | New Italy 🇮🇹 Hard Decision For Asilo Politico & Sussidiaria!💯😱

‏Asilo اور Sussidiaria رکھنے والوں کے لیے خطرناک فیصلہ! | New Italy 🇮🇹 Hard Decision For Asilo Politico & Sussidiaria!💯😱
اگر آپ اٹلی یا یورپ میں ہیں اور آپ کے پاس Asilo Politico (سیاسی پناہ) یا Protezione Sussidiaria (سبسیڈیاری پروٹیکشن) کے ڈاکومنٹس ہیں، تو پاکستان جانے سے پہلے ذرا رک جائیں! یہ ایک عام سفر نہیں، یہ آپ کے مستقبل کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔


 اصل مسئلہ کیا ہے؟ ‏


Asilo Politico اور Sussidiaria ان لوگوں کو دی جاتی ہے جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ ان کے ملک (پاکستان) میں ان کی جان، آزادی یا عزت خطرے میں ہے اگر آپ خود ہی پاکستان چلے جاتے ہیں، تو یورپی امیگریشن یہ سمجھے گی کہ جب خطرہ تھا ہی نہیں، تو پناہ کیوں لی گئی۔ 


 پاکستان جانے کے سنگین نقصانات:


 اگر آپ Asilo یا Sussidiaria پر ہوتے ہوئے پاکستان جاتے ہیں تو: آپ کا اسٹیٹس کینسل ہو سکتا ہے، ریذیڈنسی کارڈ واپس لیا جا سکتا ہے، مستقبل میں Permanent Residence یا Citizenship کا راستہ بند، دوبارہ Asilo لینے کا تقریباً کوئی چانس نہیں، بعض کیسز میں ڈی پورٹیشن بھی ہو سکتی ہے۔  


صرف شادی یا والدین سے ملنے جا رہے ہیں: 


 یہ سوچ سب سے خطرناک ہے! امیگریشن کو وجہ نہیں، عمل نظر آتا ہے پاکستان جانا = خطرہ ختم اور خطرہ ختم = پناہ ختم۔ 


 کیا کسی صورت جانا جائز ہے؟


 بہت خاص اور انتہائی مجبوری کی صورت میں، اور وہ بھی: امیگریشن وکیل کی اجازت، تحریری approval اور مکمل قانونی دستاویزات کے ساتھ ورنہ اکیلے فیصلہ مت کریں۔ 


 ایک منٹ کی لاپرواہی، سالوں کی محنت برباد:


 لوگ سالوں انتظار کرتے ہیں: documents کے لیے، papers کے لیے، future secure کرنے کے لیے اور ایک غلط سفر سب کچھ زیرو کر دیتا ہے۔

 مشورہ:

 اگر آپ کے پاس Asilo Politico یا Sussidiaria ہے تو: پہلے مکمل معلومات لیں، وکیل سے بات کریں، سوشل میڈیا کی افواہوں پر مت جائیں، اپنے مستقبل کو جذبات پر قربان مت کریں۔ 

 آخری وارننگ:


 یہ آرٹیکل نظرانداز مت کریں ایک غلط قدم آپ کی پوری زندگی کا رخ بدل سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے