اٹلی حکومت کا یکم جنوری سے نیا بونس بڑا سرپرائز! Italy 🇮🇹 Govt Announces €250 Million Relief Package — Bonus for Low-Income Families!

اٹلی حکومت کا یکم جنوری سے نیا بونس بڑا سرپرائز! Italy 🇮🇹 Govt Announces €250 Million Relief Package — Bonus for Low-Income Families!
اٹلی کی حکومت نے ایک بار پھر عوام کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ہے مہنگائی کے دور میں حکومت نے شہریوں کو مزید سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 250 ملین یورو کا اضافی بجٹ منظور کر لیا ہے، جو براہِ راست عوامی ریلیف پر خرچ کیا جائے گا یہ نیا بجٹ یکم جنوری سے نافذ ہو رہا ہے، اور بجٹ کے آخری مرحلے میں حکومت نے عوام کو ایک اور بڑا تحفہ دے دیا ہے۔ 


 پہلے ہی کون کون سے ریلیف دیے جا چکے ہیں؟


 اٹلی کی حکومت اس سے پہلے بھی کئی اہم فیصلے کر چکی ہے، جن میں شامل ہیں: تنخواہوں میں اضافہ، بجلی کے بلوں میں رعایت، راشن کارڈ (Bonus Spesa / Social Card) میں اضافہ، کم آمدن والے خاندانوں کیلئے خصوصی سہولتیں اور اب ان سب کے بعد بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ شدہ بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


 نیا بجلی بونس:


 حکومت نے اعلان کیا ہے کہ: ہر اہل گھرانے کو 55 یورو کا اضافی بجلی بونس دیا جائے گا، یہ بونس بجلی کے بل میں براہِ راست رعایت کی صورت میں ملے گا، اس مقصد کیلئے 250 ملین یورو کا الگ بجٹ رکھا گیا ہے۔


 کن لوگوں کو یہ بونس ملے گا؟


 عام خاندان: جن کا ایزے 15 ہزار یورو تک ہے، وہ اس 55 یورو کے بجلی بونس کے مکمل اہل ہوں گے۔ 


 زیادہ بچوں والے خاندان:


 اگر کسی گھر میں 4 بچے ہیں، اور ان کا ایزے 20 ہزار یورو تک ہے، تو وہ خاندان بھی اس بونس کا حق دار ہوگا یعنی کہ حکومت نے خاص طور پر بڑے خاندانوں کو بھی اس ریلیف میں شامل کیا ہے۔


 یہ بونس کیوں دیا جا رہا ہے؟


 اس فیصلے کا مقصد ہے: بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ کم کرنا، بجلی کے زیادہ بلوں سے عوام کو بچانا، کم آمدن اور متوسط طبقے کو سہارا دینا، خاندانوں کیلئے زندگی کو آسان بنانا۔ 


 اگر آپ اٹلی میں رہتے ہیں تو اپنے ایزے لازمی چیک کریں، کیونکہ یہ بونس آپ کے بجلی کے بل میں خود بخود فائدہ دے سکتا ہے یہ خبر دوسروں تک پہنچائیں، ہو سکتا ہے کسی کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے