اٹلی میں رہنے والے خاندانوں کیلئے بہت شاندار خوشخبری سامنے آ گئی ہے! اطالوی حکومت نے باقاعدہ طور پر 600 یورو کے نئے بونس کا اعلان کر دیا ہے، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کیلئے درخواستیں (Domande) آج 11 دسمبر 2025 سے شروع ہو چکی ہیں۔
یہ بونس اُن تمام لوگوں کیلئے ہے جو اٹلی میں رہتے ہیں، ان کے بچے ہیں، اور وہ روزمرہ اخراجات میں مدد چاہتے ہیں حکومت کا مقصد ہے کہ بچوں کی بہتر پرورش، سرگرمیوں اور کھیلوں (Sports) سے متعلق خرچ کا بوجھ کم کیا جا سکے۔
کن لوگوں کو 600 یورو بونس ملے گا؟
اطالوی حکومت نے اس بونس کیلئے کچھ ضروری شرائط رکھی ہیں، جو بہت آسان ہیں: پہلے نمبر پر (ایزے) 15 ہزار یورو یا اس سے کم ہونا چاہیے اگر آپ کا ایزے 15,000 یورو یا اس سے کم ہے، تو آپ اس بونس کیلئے اہل ہیں دوسرے نمبر پر بچوں کی عمر 3 سے 6 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ بونس بچوں کی کھیل کود، اسپورٹس سرگرمیوں اور Physical activities کو سپورٹ کرنے کیلئے ہے۔
600 یورو بونس کیسے ملے گا؟
آپ کو ملنے والی رقم آپ کے بچوں کی تعداد کے مطابق ہوگی: اگر ایک بچہ ہے (عمر 3–6 سال) → آپ کو 300 یورو ملیں گے اگر دو بچے ہیں (عمر 3–6 سال) → آپ کو پورے 600 یورو ملیں گے یعنی جتنے بچے، اُتنا فائدہ۔
درخواست کیسے دیں؟
تمام اہل افراد کیلئے طریقہ بہت آسان ہے: بونس حاصل کرنے کیلئے آن لائن Domanda جمع کرانی ہوگی درخواستوں کا آغاز ہو چکا ہے، اس لیے جتنی جلدی ہو سکے اپلائی کر دیں حکومت کی بتائی گئی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر فارم بھرنا ہوگا۔
👇👇👇👇👇👇👇
یہ بونس کیوں رکھا گیا؟
بھیڑ بھاڑ، مہنگائی اور روزمرہ مشکلات کے درمیان اٹلی کی حکومت نے خاص طور پر خاندانوں کو سہولت دینے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ بچوں کی جسمانی سرگرمیوں (Sports Activities) کیلئے خرچ بڑھ رہا ہے، اس لیے یہ مالی مدد والدین کیلئے بہت بڑا ریلیف ہے۔
نتیجہ: یہ موقع ہاتھ سے نہ نکلنے دیں!
اٹلی میں رہنے والے پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیشی، عرب یا دیگر تمام فیملیز اس بونس سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں — بس شرائط پوری ہونی چاہئیں درخواستیں کھل چکی ہیں، اس لیے فوراً اپلائی کریں اور اپنے بچوں کیلئے یہ سہولت حاصل کریں۔


0 تبصرے