دوستو! آج اسپین کی حکومت نے وہ بڑا اعلان کر دیا ہے جس کا ہزاروں غیرملکی انتظار کر رہے تھے! جی ہاں… وہ لوگ جو اسپین میں 3 مہینے، 6 مہینے یا پورا ایک سال گزار چکے ہیں—اب اُن کے لیے ایک بڑی آسانی آ گئی ہے اسپین نے نئے پانچ بڑے قوانین متعارف کر دیے ہیں! اور ان قوانین کا مقصد یہ ہے کہ جو غیرملکی یہاں رہ رہے ہیں، وہ بڑی مشکلوں سے نکل کر آسان طریقے سے اپنا سٹیٹس ٹھیک کر سکیں۔
اب جو لوگ تین مہینے بھی گزار چکے ہیں یا چھ مہینے کے بعد ایک سال مکمل کر لیتے ہیں اُن کے لیے اسپین میں رہنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہونے جا رہا ہے۔
حکومت کہتی ہے:
ہم ایسے قوانین لارہے ہیں جن سے محنت کرنے والے تارکینِ وطن کو فائدہ ہو، نقصان نہیں۔
تو یہ پانچ اچھے قوانین کیا ہیں؟
وہ تمام غیرملکی جو اسپین میں رہ رہے ہیں، اب آسانی سے اپلائی کر سکیں گے، بے جا سختیاں کم کی جا رہی ہیں، کام ڈھونڈنے والوں کے لیے راستے کھولے جا رہے ہیں، سٹیٹس درست کروانے کا طریقہ سادہ بنایا جا رہا ہے، اور ایسے لوگ جو مدت پوری کر چکے ہیں—ان کے لیے لیگل ہونا پہلے سے بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔
دوستو! یہ واقعی ایک گیم چینجر اعلان ہے!
اگر آپ اسپین میں ہیں… یا اسپین آنے کا پلان رکھتے ہیں…
تو یہ خبر آپ کی زندگی بدل سکتی ہے!


0 تبصرے