آج میں آپ کے لیے اٹلی سے بہت ہی اہم اور خوشخبری والی اپڈیٹ لے کر آیا ہوں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو اٹلی میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے یا جن کے پاس لیگل ڈاکومنٹس موجود نہیں ہیں دوستو! اٹلی کی پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش ہوا ہے، جو سناتوریا امیگریشن سے متعلق ہے جی ہاں! بہت جلد حکومت اٹلی میں سناتوریا دوبارہ اوپن کرنے پر غور کر رہی ہے بتایا جا رہا ہے کہ حکومت اس بار تقریباً 3 لاکھ ایسے افراد کو لیگل اسٹیٹس دینے کا پلان بنا رہی ہے، جو اس وقت اٹلی میں بغیر ڈاکومنٹس رہ رہے ہیں آپ کو معلوم ہے کہ فلوسی امیگریشن تو پہلے ہی اوپن ہو چکی ہے، لیکن پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اس بل میں ایک اہم بات سامنے آئی ہے اُن کا کہنا ہے کہ جو 1 لاکھ 65 ہزار کا فلوسی کوٹا رکھا گیا تھا، اس میں سے بہت ہی کم لوگ اٹلی میں سیزنل کام کے لیے آتے ہیں اسی وجہ سے حکومت یہ سوچ رہی ہے کہ جو لوگ پہلے سے اٹلی میں موجود ہیں اور سالوں سے بغیر ڈاکومنٹس رہ رہے ہیں، انہیں سناتوریا امیگریشن کے ذریعے لیگل اسٹیٹس دے دیا جائے یہ موقع خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہوگا جو: بغیر ڈاکومنٹس اٹلی میں رہ رہے ہیں، کئی سال سے یہاں مقیم ہیں اور کام یا رہائش کا کوئی بھی بنیادی ثبوت رکھتے ہیں ایسے لوگ اس نئی سناتوریا سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
خبر یہ ہے کہ حکومت اگلے سال تک سناتوریا امیگریشن اوپن کرنے کا پلان بنا رہی ہے اگر سب کچھ ٹھیک رہا، تو بہت جلد اس کا باضابطہ اعلان ہو سکتا ہے دوستو! ابھی سے اپنے یہ ڈاکومنٹس تیار رکھیں: کام کا کوئی ثبوت، کرائے یا رہائش کا پروف، شناختی دستاویزات اور اگر ممکن ہو تو مالک یا کمیونٹی سے سپورٹ لیٹر تاکہ اعلان ہوتے ہی آپ فوراً اپلائی کر سکیں۔
یہ تھی آج کی بڑی اپڈیٹ جیسے ہی سرکاری اعلان ہوگا، میں آپ کو سب سے پہلے بتاؤں گا ویڈیو پسند آئے تو لائک اور شیئر ضرور کریں۔


0 تبصرے