سپین حکومت نے 570 یورو کا نیا پیکج اعلان کر دیا ہے! جی ہاں! یہ پیکج خاص طور پر اُن لوگوں کیلئے ہے جو مہنگائی سے پریشان ہیں اور اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے میں مشکل دیکھ رہے ہیں۔
اس پیکج کے ذریعے حکومت کم آمدنی والے خاندانوں کو براہِ راست مالی مدد دے گی مقصد یہ ہے کہ بجلی، گیس، کھانے پینے کی چیزوں اور روزمرہ اخراجات میں لوگوں کا بوجھ کم کیا جائے یہ امداد ایک بار میں 570 یورو کی شکل میں دی جائے گی۔
کون لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے؟
وہ خاندان جن کی آمدنی ایک مخصوص حد سے کم ہے۔ ایسے افراد جنہیں حکومت ‘کمزور یا vulnerable گروپس’ میں شمار کرتی ہے۔ درخواست دینے کیلئے آپ کو اپنی آمدنی کا ثبوت، رہائش کا ایڈریس اور شناختی دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔
دوستو! یہ پیکج سپین میں رہنے والے تارکینِ وطن کیلئے بھی اہم ہے، کیونکہ اگر آپ قانونی طور پر مقیم ہیں اور آمدنی کم ہے، تو آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اگر آپ اسپین میں رہتے ہیں تو فوراً یہ چیک کریں کہ آپ اس امداد کیلئے اہل ہیں یا نہیں، کیونکہ حکومت جلد ہی درخواستیں قبول کرنا شروع کر دے گی۔


0 تبصرے