اٹلی میں رہنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری اگر آپ اٹلی کے ریجن کے مونتے میں رہتے ہیں اور آپ کے بچے ہیں تو پھر آپ کی موجیں ہونے والی ہے کیونکہ اب آپ کے ایک دن کے بچے سے لے کے چھ سال تک کے بچے کو جو ریجنل گورنمنٹ ہے یہ مونتے کی وہ ایک بونس دینے جا رہی ہے ایک واچر دینے جا رہی ہے جو کہ زیادہ سے زیادہ 1200€ ہے اور کم سے کم 800€ تو اگر آپ کے بچے جن کی عمر جو ہے وہ 2019 یکم جنوری کو جو پیدا ہوئے وہاں سے لے کے چھ سال تک تو آپ یہ دو مندھا کر سکتے ہیں اچھا اس میں ایزے کی جو لیمٹ ہے پہلی لیمٹ یہ ہے کہ آپ کے ایزے کی لیمٹ 10 ہزار یورو ہو تو آپ کو فل بونس ملے گا ایک ہزار 200 یورو اگر آپ کے ایزے کی لیمٹ جو ہے وہ 10 ہزار سے لے کے 35 ہزار یورو تک ہے تو پھر یہ بونس جو ہے وہ فی بچہ ایک ہزار ہو جائے گا اور اگر 35 ہزار سے لے کے 40 ہزار یورو تک آپ کا ایزے ہے تو فی بچہ آپ کو 800 یورو ملیں گے۔
اس 1200€ کو لینے کا طریقہ کار:
تو اس 1200€ کو لینے کا طریقہ کار یہ ہے کہ اس کا ایک کلک ڈے ہے تو 20 ستمبر کو کلک ڈے ہے رات کو 12 بج کر ایک منٹ پر تو اس سے پہلے آپ اپنی تیاری کر لیں اگر آپ کے بچے جو ہیں وہ ایک دن سے لے کے چھ سال تک کی عمر کے ہے اور آپ کا جو ریجن ہے وہ مونتے ہیں تورینو وغیرہ ان شہروں میں رہتے ہیں آپ لوگ تو پھر آپ یہ دومندھا کر سکتے ہیں بہتر ہے آپ کسی کاف پتروناتو وغیرہ میں جا کے ان سے مزید معلومات لے لیں اور ان سے طریقہ کار سمجھ لیں اور یہ دوماندہ جو ہے آپ اس دن کر لیں کیونکہ کلک ڈے کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ یہ دوماندہ کریں گے وہ آپ کو ملے گا اگر آپ نے یہ دن مس کر دیا تو کلک ڈے میں جتنے پہلے بندے دوماندہ کریں گے تو اُن کو پیسے مل سکتے ہیں اپنی تیاری کر لیں آپ کے پاس ابھی بھی ٹائم ہے یاد رکھیں 20 ستمبر رات کو 12 بج کے ایک منٹ پہ اس کا کلک ڈے ہے اس وقت تک آپ یہ بونس جو ہے یہ واؤچر لے سکتے ہیں تو ریجن میں رہنے والوں کے لیے ایک اچھی اور گڈ نیوز ہے آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


0 تبصرے