اٹلی نے ایک دفعہ پھر اپنے دروازے کھولنے کا اعلان کیا ہے اُن غیر ملکیوں کے لیے جو اٹلی میں آ کر جاب کرنا چاہتے ہیں اٹلی کے ورک ویزے کا جو کوٹہ ہے ہر 3 سال بعد فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کتنے لوگ اٹلی میں آ سکیں گے تو وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے کہ اگلے تین سال میں یہی 2026, 2027, 2028 کے دوران پانچ لاکھ غیر ملکی ورکرز کو اٹلی کا ویزا دیا جائے گا ان میں ہر قسم کی کیٹگری کے ویزے شامل ہیں یعنی کہ سیزنل کام کے لیے بھی لوگ آ سکیں گے اور نان سیزنل یعنی کہ مستقل بنیادوں پر بھی لوگ آ سکیں گے اور جو گھریلو ورکر ہیں وہ بھی آ سکیں گے اس ویزے کی مدد سے نہ صرف آپ اٹلی میں انٹر ہو سکتے ہیں بلکہ اٹلی کی باقاعدہ امیگریشن بھی لے سکتے ہیں تقریبا ہر سال 76850 لوگوں کو مستقل کام کا ویزہ ملے گا اور اس کی تقسیم 2026, 2027 اور 2028 کے دوران ہوگی یعنی کہ 76850جو کہ 2026 میں 76850 جو کہ 2027 اور 76850 جو کہ 2028 میں اس کے علاوہ جو سیزنل کام کے ورکر ہیں اُن کا تقریبا 88 ہزار 2026 میں 89 ہزار 2027 میں اور 90 ہزار 2028 میں ویزے جاری کیے جائیں گے ان میں جو لوگ گھریلو کام یعنی ڈومیسٹک ورکر یا کیئر ورک کے طور پر آنا چاہتے ہیں اُن کے لیے بھی تقریبا ہر سال 14 ہزار کے قریب ویزے جو ہے وہ issue کیے جائیں گے تو اس طرح یہ ٹوٹل تعداد پانچ لاکھ ورکرز کی بنتی ہے اٹلی میں کوٹہ سسٹم سب سے بہترین اور لیگل طریقہ ہے داخل ہونے کا اٹلی کی سجورنو لینے کا اور اٹلی میں رہنے کا اس کے علاوہ جتنے بھی تمام طریقے ہیں پچھلے 10,12 سال سے اٹلی کی امیگریشن اُن لوگوں کے لیے نہیں کھل سکی جو وہاں پہ موجود ہے تو یہ ایک سنہری موقع ہے جلدہی سے اپلائی کریں اور اس سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔
0 تبصرے