سپین میں بجلی کے بلوں کے بارے میں ایک اہم امداد کی اناؤسمنٹ کی گئی ہے تو جیساکہ آپ کو معلوم ہو گا کہ بجلی بہت زیادہ مہنگی ہو رہی ہے جو حکومت نے سبسڈی دی تھی کرونا کے بعد انفلیشن بڑھنے کی وجہ سے پانچ فیصد تک وہ لے آئے تھے اپنے ٹیکس کو تو اس کو دوبارہ سے 25 فیصد تک لے گئے ہیں تو یکم جنوری 2025 کے بعد ٹیکس 25 فیصد ہونے کی وجہ سے بجلی کے بل جو ہے وہ بہت زیادہ high ہو چکے ہیں اب حکومت نے ایک نئی سکیم اناؤنس کی ہے سب کو سبسڈی دینے کی بجائے اُن لوگوں کو سبسیڈی دی جائے گی جو کہ ان بلوں کو afford نہیں کر سکتے تو اُن کو واقعہ ہی امداد کی ضرورت ہوگی اور اُن کے لیے ایک سکیم لانچ کی ہے جس میں آپ کو بجلی کے بلوں میں رعایت دی جائے گی اس میں یکم جنوری سے یہ جو پروگرام ہے یہ لانچ کر دیا گیا ہے یہ 30 جون 2025 تک آپ اس میں ایپلیکیشن دے سکتے ہیں اور اس امداد کو اپلائی کر کے لے سکتے ہیں۔
سوشل بجلی بونس ڈسکاؤنٹ:
یکم جولائی 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک، کمزور صارفین کے لیے رعایت 42.5 فیصد، اور شدید کمزور صارفین کی صورت میں، 57.5 فیصد ہوگی۔
سوشل بجلی بونس کیلئے درخواست دینے کا طریقہ؟
یہ درخواست کسی دفتر سے فون کے ذریعے، فیکس کے ذریعے، ای میل ایڈریس کے ذریعے یا پوسٹل میل کے ذریعے بھیجی جانی چاہیے جیسا کہ Ministry for the Ecological Transition and the Demographic Challenge کے اس صفحہ پر بیان کیا گیا ہے۔
0 تبصرے