سپین سے پاکستان آنے والے ہوشیار! نئی پابندی لگ گئی؟ | Be Careful Coming To Pakistan from Spain!

سپین سے پاکستان آنے والے ہوشیار! نئی پابندی لگ گئی؟ | Be Careful Coming To Pakistan from Spain!
بہت سارے لوگوں کے لیے مسئلے مسائل درپیش ارہے ہیں کیونکہ ایک طرف سپین میں حکومت نے امیگریشن کھولنے کے چرچے ہو رہے ہیں اور دوسری طرف پاکستان نے جو لوگ ڈنکی لگا کر سپین میں داخل ہوں گے ان کے پاسپورٹ بنانے پر پابندی لگا دی ہے۔ بہت سارے لوگ بے وجہ بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ہم ڈنکی لگا کر سپین میں داخل ہوئے تھے اور اب ہم جب پاسپورٹ رینیو کروانا چاہتے ہیں تو کیا ہمارا پاسپورٹ رینیو ہو سکتا ہے کہ نہیں؟؟ تو بے شک ان کا پاسپورٹ ریویو ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے کاغذات مکمل ہیں اور انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ مسئلہ کن کے لیے ا رہا ہے؟؟؟مسئلہ ان لوگوں کو درپیش ہے جو اج کی تاریخ میں ڈنکی لگا کر سپین میں داخل ہوئے ہیں اور انہوں نے سائلم اپلائی کیا ہے۔ 


پاکستان نے یہ قانون کیوں نافذ کیا۔ اور حکومت نے ایسا فیصلہ کیوں کیا؟ کیونکہ بہت سارے لوگ یہاں سے ڈنکی لگا کر جا رہے ہیں اور وہاں جا کر سائلم اپلائی کر کے حکومت کو بدنام کر رہے ہیں۔ ان کو روکنے کے لیے حکومت نے یہ ایک طریقہ اپنایا ہے۔جب کہ حکومت اس سے کئی بہتر طریقے استعمال کر سکتی تھی لوگوں کو اس چیز سے رکنے کے لیے مثلا کے وہ بارڈر پر سیکیورٹی کو سٹرانگ کر سکتی تھی جس کی وجہ سے لوگ وہاں پر داخل نہ ہو پائیں کیونکہ ایسے فیصلے سے بہت سارے لوگوں کو مسئلے پیش ا رہے ہیں جو یہاں پر تنگدستی اور برے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔پابندی سے ڈنکی لگانے والوں پر ہے۔ اس کے علاوہ اور کسی کے لیے نہیں۔ 


جو لوگ ماضی میں ڈنکی لگا کر ائے ہیں ان کے لیے کوئی بھی مسئلہ پریشانی نہیں بنے گی۔ لیکن زیادہ دیر تک یہ قانون نہیں چل سکتا یہ قانون عارضی طور پر لگایا گیا ہے اور ان کے پاسپورٹ بننے شروع ہو جائیں گے کیونکہ اس سے متعلق کوئی کسی قسم کا یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ طے نہیں پایا۔ کیونکہ یہ لا یو این او کے اگینسٹ جا رہا ہے کہ اپ اپنے شہری کو پاسپورٹ سے محروم نہیں کر سکتے اس لیے یہ عارضی طور پر طریقہ استعمال کریں گے اور زیادہ دیر یہ نہیں چلے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے