اٹلی میں رہنے والے لاکھوں غیرملکیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ چکی ہے اطالوی پارلیمنٹ میں امیگریشن سے متعلق نیا بل پیش کر دیا گیا ہے جس کے بعد سناتوریا (Sanatoria) یعنی غیرقانونی رہائش کو قانونی بنانے کا راستہ دوبارہ کھلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
یہ خبر اُن تمام افراد کیلئے انتہائی اہم ہے جو برسوں سے اٹلی میں بغیر دستاویزات کے کام کر رہے ہیں یا جن کے ویزے ختم ہو چکے ہیں۔
نیا بل کیا ہے؟
اطالوی سینیٹرز نے پارلیمنٹ میں ایک ایسا بل پیش کیا ہے جس کا مقصد: غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو قانونی حیثیت دینا، ورک پرمٹ جاری کرنا، لیبر شارٹیج (مزدوروں کی کمی) کو پورا کرنا، معیشت کو مضبوط بنانا یہ بل خاص طور پر اُن غیرملکیوں کیلئے ہے جو: اٹلی میں کام کر رہے ہیں، ٹیکس دینا چاہتے ہیں، سوسائٹی کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
کن شعبوں کیلئے فائدہ؟
اس بل کے تحت درج ذیل شعبوں میں کام کرنے والوں کو فائدہ مل سکتا ہے: زراعت (Agriculture)، کنسٹرکشن، ہوٹل اور ریسٹورنٹ، گھریلو کام (Care / Cleaning)، فیکٹری اور انڈسٹری یعنی کہ اگر آپ ان شعبوں میں کام کرتے ہیں تو آپ کیلئے ریزیڈنسی پرمٹ کا دروازہ کھل سکتا ہے۔
سناتوریا کا مطلب کیا ہے؟
سناتوریا کا مطلب ہے: غیرقانونی رہائش کو قانونی بنانا اس کے ذریعے حکومت اُن لوگوں کو موقع دیتی ہے جو پہلے غیرقانونی تھے لیکن اب وہ قانونی طریقے سے اٹلی میں رہنا چاہتے ہیں۔
کب لاگو ہو سکتا ہے؟
فی الحال یہ بل: پارلیمنٹ میں زیرِ بحث ہے، مختلف پارٹیوں کی منظوری کا انتظار ہے، قوانین کی حتمی شکل باقی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ: اگر بل منظور ہو گیا تو 2026 میں سناتوریا کا اعلان ممکن ہے۔
اہم وارننگ:
کسی بھی ایجنٹ، دلال یا سوشل میڈیا پیج کو پیسے مت دیں فی الحال کوئی آفیشل درخواست اوپن نہیں ہوئی صرف سرکاری اعلان کے بعد ہی اپلائی کریں۔
غیرملکیوں کیلئے سنہری موقع:
اگر آپ: برسوں سے اٹلی میں رہ رہے ہیں، محنت سے کام کر رہے
ہیں، قانونی بننا چاہتے ہیں تو یہ بل آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔
نیتجہ:
اٹلی میں مقیم غیرملکیوں کیلئے یہ ایک تاریخی موقع ہو سکتا ہے سناتوریا بل منظور ہوا تو لاکھوں افراد کو: ریزیڈنسی، ورک پرمٹ، قانونی تحفظ مل سکتا ہے۔


0 تبصرے