سپین فیملی ویزا کس کا سب سے زیادہ ریجیکٹ ہو رہا ہے :
یہاں پر بہت سارے خاندان ایسے ہیں۔ جو فیملی ویزا اپلائی کرنا چاہتے ہیں یا کر چکے ہیں وہ معلوملات حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ ایا ان کا ویزہ لگے گا کہ نہیں لگے گا؟؟؟ اگر اپ کے کاغذات 100 فیصد درست ہیں۔
اپ کے بچے اپ کے اپنے ہیں کوئی ایسا فیک ڈاکومنٹ استعمال نہیں کیا کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی تو پھر اپ کو تسلی سے رہنا چاہیے۔ دیر سویر ہو سکتی ہے لیکن اخر کار اپ کا فیملی ویزا ضرور لگے گا۔
اس وقت سب سے زیادہ ویزا ریجیکشن کا مسئلہ ٹریول ہسٹری پر بن رہا ہے۔بہت سارے لوگ اپنے پاسپورٹ ضائع کر چکے ہیں ان کے پاس کوئی بھی ثبوت باقی نہیں تو ان کے لیے کہ وہ ایف ائی اے جا کر نادرہ کے ذریعے اپنی ٹریول ہسٹری دوبارہ سے نکلوا سکتے ہیں۔وہ نکلوا کر اگر اپ ایمبیسی کو بھیج دیں تو وہ اس کو قبول کر لیتی ہے۔
دوسرے نمبر پر ڈی این اے ٹیسٹ بہت لازمی وجہ ہے ویزا ریجیکشن کی۔جیسا کہ ڈی این اے ٹیسٹ فیملی کا جب ہوتا ہے تو وہ اپ کے اپنے بچوں کا ہوتا ہے اگر اپ کسی اور کے بچے اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں اور ڈی این اے میچ نہیں کرتا تو اپ کا ویزہ ریجیکٹ ہو جاتا ہے اور پھر اپ کو کافی محنت تگودو کرنی پڑتی ہے اور بہت ساری اپیلز بھی کرنی پڑتی ہیں اس لیے بہتر ہے کہ اپ ایسے کاموں سے بچے رہیں۔
0 تبصرے