سپین نیشنلٹی والوں کیلئے بُری خبر کن کی کینسل ہو رہی؟

سپین نیشنلٹی والوں کیلئے بُری خبر کن کی کینسل ہو رہی؟
جیسے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ امیگریشن رائٹس کے اگینسٹ کام کرنے والی پارٹی واکس ہے۔ اس نے کوئی بھی ایسا کام نہیں چھوڑا کہ امیگریشن روکی جا سکے اور امیگرینٹس کے اگینسٹ قانون سازی کروائیں جس سے امیگرینٹس کے راستے روکے جا سکیں۔ اس کے برعکس امیگرینٹس کا بہت بڑا ہاتھ ہے ملک کی ترقی کے لیے۔ اب بات کرتے ہیں کہ نیشنلٹی دوبارہ کینسل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے واکس کی طرف سے حالانکہ پچھلے الیکشن کی نسبت اس بار ان کی سیٹس کم ائی ہیں لیکن پھر بھی ان کے نزدیک کوئی تبدیلی نہیں ائی اور یہ نفرت کی سیاست کے طور پر سب چیزوں کو لے کر چل رہے ہیں اور امیگرینٹس کے رستوں کو روک رہے ہیں۔


اب باکس کے سربراہ نے کہا ہے کہ جو امیگرینٹ کسی بھی کرائم میں ملوث ہے اس کو سپین کی نیشنلٹی نہیں ملے گی اور کانسٹیٹیوشن کے مطابق ایک بار اگر کسی کو سپین کے نیشنلٹی مل جائے تو اس سے واپس لینا مشکل ہے لیکن انہوں نے کانسٹیٹیوشن میں تبدیلی لائیں گے اور جو بھی امیگرنٹ کسی بھی جرم میں ملوث ہوگا اس کی نیشنلٹی کو رد کر دیا جائے گا کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ غیر ممالک یہاں پر ا کر رہائش پذیر ہوں اس لیے انہوں نے ایسی سرگرمیاں شروع کی ہیں کہ لوگ یہاں پہ ا کر نیشنلٹی حاصل نہ کر سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے