ریگو سوشیال اور اریگو فرماسین والوں کیلئے بڑا اعلان

ریگو سوشیال اور اریگو فرماسین والوں کیلئے بڑا اعلان
ریگو سوشیال اور اریگو فرماسین کا پہلا کارڈ: کیا پہلا کارڈ ملنے سے ہم اپنی کمپنی یا شہر یا صوبے کو چھوڑ سکتے ہیں؟ اور اگر ریگو فرماسی لی ہے اور اگے ہمیں کوئی کنٹریکٹ نہیں مل رہا کورس نہیں مل رہا تو کیا ہم دوبارہ اریگو سوشیال لے سکتے ہیں۔۔۔۔ 


جب اپ پہلے سال کا کارڈ لیتے ہیں اپ گارنٹی دیتے ہیں اور اپ کی کمپنی گارنٹی دیتی ہے کہ وہ اپ کو ایک سال تک نہیں نکالے گی اپ ایک سال کے لیے باؤنڈ ہو جاتے ہیں بائے لا کہ اپ نے اسی کمپنی کے ساتھ کام کرنا ہے اور اگر وہ اپ کو زبردستی نکالتے ہیں تو اپ ان پر کیس درج کروا سکتے ہیں اور نئے قانون کے مطابق ان کے اوپر جرمانہ ہوگا۔ اور اپ کے لیے بھی مسئلہ نہیں بنے گا لیکن اگر اپ خاموشی کے ساتھ وہ نوکری چھوڑ دیتے ہیں وہ اپ کو چھوڑ دیتے ہیں اپ شہر چھوڑ دیتے ہیں تو اپ کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے اگر اپ رینیورسین کروائیں گے تو اپ کا کارڈ رینیو نہیں ہوگا۔ 

اور اپ کے ڈاکومنٹس ضائع ہونے کا خطرہ ہوگا۔ پہلے سال میں اپ کو احتیاط کی بہت ضرورت ہوتی ہے دوسرے سال میں بھی رسک ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ باؤنڈ نہیں ہوتے ہیں اپ اپنا شہر اپنا صوبہ اور اپنی کمپنی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سے اپ کو کوئی مسئلہ پریشانی پیش نہیں ائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے