سپین اللیگل نیشنلٹی سے متعلق ضروری اعلان غیرملکیوں کیلئے

سپین اللیگل نیشنلٹی سے متعلق ضروری اعلان غیرملکیوں کیلئے
سپین میں زیادہ تر لوگ اریگو فارمیسی یا اریگو سسیال کا پروسیس فالو کرتے ہیں تو یہ جو دو پروسیس ہیں بہت زیادہ عام ہے۔ ان کو اگر مثال کے طور پر لے کر چلا جائے تو باقی جو پروسیس ہیں وہ ان سے اسان ہی ہیں مشکل نہیں ہو سکتے حاص طور پر اریگوسسیال کو لے کر چلیں تو اریگو سسیال سے اگر اپ یہاں اللیگل اتے ہیں تو پہلا کام ہے یہاں کے ٹاؤن ہال میں جانا یہاں کے جنتا منتوں میں جانا۔ وہاں پر اپنی رجسٹریشن کروانا جو یہاں پر پدرونہ منتوں اس کو بولا جاتا ہے۔ وہ اپ جب کروا لیتے ہیں تو اپ نے کم از کم یہاں پر تین سال اس کو چلانا ہے۔ہر دو یا چار مہینے کے بعد اس کا پیج نکلواتے رہنا ہے یہاں پر اپنا میڈیکل کارڈ بنوا لینا ہے۔ 

اس طرح کے پروف اپ نے اکٹھے کر لینے ہیں اب یہاں پر آپ کے پاس دو اپشنز بچتے ہیں اگر اپ نے تین سال انتظار کرنا ہے تو اپ اریگو سسیال کی طرف جائیں گے اور اگر دو سال کے بعد ٹاپ ماڈل لینا ہے تو آپ اریگو فارمیسی کی طرف جائیں گے۔ اریگو فارمیسی میں اپ کو ایک کورس کرنا پڑے گا لیکن اریگو سسیال جو تین سال کے رجسٹریشن کے بعد آپ اپلائی کر سکتے ہیں اس میں صرف آپ نے ورک کنٹریکٹ ارینج کرنا ہے ایک سال کا۔ 

اس سے آپ سپین میں لیگل ہو سکتے ہیں آپ یہاں پر اریگو سسیال کو لے کر چلیں تو اس میں آپ نے ورک پرمٹ لیا کسی کمپنی سے یا شاپ یا بزنس سے ایک سال کا تو اس پرمٹ کو اپ نے جمع کروایا تو آپ کے پیپر رجسٹریشن بنیں گئے۔ 

تو آپ کو ایک سال کا ریزیڈنٹ کارڈ ملے گا اس ایک سال میں اپ نے کم از کم چھ مہینے کام کرنا ہے۔ البتہ کرنا آپ کو پورے سال کام چاہیے تاکہ آپ سیکیور ہو جائیں۔ پہلے سال اپ کو بہت احتیاط سے کام کرنا پڑتا ہے۔ 

پھر جیسے آپ کو پہلے دو سال کا کارڈ ملتا ہے اس کے ختم ہونے کے بعد اگلے دو سال کا کارڈ ہمیں ملتا ہے وہ بھی جب ختم ہو جاتا ہے تو پھر اپ پی ار کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ پی ار مطلب پرماننٹ ریزیڈنسی، پی ار اپ کو پانچ سال کی ملتی ہے پانچ سال آپ نے رہنا ہوتا ہے۔ 

یہاں پر ایک بات پر غور کریں ایک سال پر چھ مہینے ،پہلے دو سال پر ایک سال اور جو دوسرے دو سال کی ہے اس پر ایک سال اور جو آپ کو اگے پانچ سال کی پرماننٹ ریزیڈنسی ملتی ہے اس میں کم از کم ڈھائی سال آپ نے کام کرنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ آپ زیادہ عرصہ ملک سے باہر نہ رہیں لگاتار 10ـ 12 مہینے سے زیادہ آپ ملک سے باہر نہ رہیں یہاں پر میں ٹوٹل پی ار کے مہینوں کی بات کر رہا ہوں۔ 

یہاں پر ایک اور ضروری بات یہ ہے کہ آپ کے کام کے ساتھ ساتھ آپ کا رہن سہن بھی ٹھیک ہونا لازمی ہے۔ آپ نے کسی بھی جرم میں جیسے کہ چوری چکاری وغیرہ میں نہیں پڑنا اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنی اگر ایسا ہوا تو آپ آگے اپنے پروسیس کو نہیں چلا سکیں گے۔ 

جس میں اپ کی نیشنلٹی کا پروسیس بھی شامل ہے۔ جب آپ ایک سال کے بعد دو سال یا پھر دو سالی کے بعد جو آپ کا پانچ سال کا ریزیڈنس پروسیس ہوتا ہے، اس میں وہ یہ چیک کرتے ہیں کہ اپ کسی جرم میں ملوث یا کسی قسم کے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث تو نہیں اور اگر آپ ایسے کسی کام میں شامل ہوں تو آپ کا پروسیس روک دیا جاتا ہے اور آپ کا ریزیڈنسی ڈاکومنٹ کینسل کر دیا جاتا ہے اور آپ کو اللیگل قرار کر دیا جاتا ہے اس لیے آپ کو صاف ستھری زندگی گزارنا پڑے گی اگر آپ یہاں کی نیشنلٹی کے مکمل پروسیس تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ 

جب آپ کو یہاں پر 10 سال ہو جاتے ہیں تو اس کے بعد آپ یہاں پر نیشنلٹی اپلائی کر سکتے ہیں۔ نیشنلٹی سے پہلے اپ نے سپین کا عالیہ دوشو لینگویج اور سی سی ایس اے جو معاشرتیہ علوم کا یہاں پر ٹیسٹ ہوتا ہے وہ پاس کرنا ہے۔ 

اس کے بعد آپ نے نیشنلٹی کے لیے اپلائی کر دینا ہے اور اس میں دوبارہ آپ کا تمام ریکارڈ چیک کیا جاتا ہے۔ آپ کے ملک کا اور یہاں کا کریکٹر سرٹیفیکیٹ چیک کیا جاتا ہے پھر آپ کی نیشنلٹی پاس کر دی جاتی ہے یہ پروسیس ہے اے ٹو زی ایک اللیگل کا سپین میں لیگل ہونے کا اور نیشنلٹی حاصل کرنے کا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے