سوال: میں نے ریذڈنسی کارڈ رینیو کے لیے جمع کروایا ہے اور میرے وکیل / خیستور نے مجھے کلئیر کا لیٹر دے دیا ہے، مگر انٹرنیٹ پر میری فائل "این ترامیتے" ہی دکھائی دے رہی ہے۔
جواب: جی ایسا بالکل ممکن ہے، خصوصاً پہلی ریذڈنسی رینیو کرواتے وقت اکثر ایسا ہوتا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر اپڈیٹ نہیں ہوتی، آپ کے وکیل/خیستور کی طرف سے دیا جانے والا کلئیر لیٹر یعنی Resolución ہی آپ کے لیے کافی ہے، اُسی لیٹر پر پولیس سٹیشن جا کر فنگر پرنٹ دے سکتے ہیں، اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
0 تبصرے