15 اگست کے بعدلاگو ہونے والی قانونی تبدیلیوں سے جہاں بڑی تعداد میں لوگ مستفید ہوں رہے ہیں وہیں متعلقہ اداروں کی جانب سے اسائلیم کے دوران آلتا چلوا کر آرائیگو لابورال لینے والے افراد کے لیے سختیاں اور دروازے بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آرائیگو لابورال اپلائی کرنے والوں کے لیے شرط رکھ دی گئی ہے کہ درخواست دیتے وقت انکا سپین میں لیگل اسٹیٹس غیر قانونی ہو۔
بارسلونا بار کونسل میں ہونے والے سیشنز، جس میں واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ وہ تمام افراد جن کی اپیلیں چل رہی ہیں، امیگریشن آفس کی نظر میں وہ لیگل ہیں لہذا انکے کیس پاس نہیں کیے جائیں گے اور ساتھ یہ بتایا گیا تھا کہ جنہوں نے اپیلیں بند کروانے کی درخواست دی ہے اور ابھی تک رزلٹ نہیں آیا. وہ بھی لیگل ہی تصور کیے جائیں گے لہذا انکے کیسز بھی رجیکٹ ہوں گے۔
چونکہ ان تبدیلیوں سے ہزاروں لوگوں کے متاثر ہونے کا حدشہ تھا مگر پھر بھی کہیں نا کہیں امید تھی کہ شاید نرمی کر دیں اور پاس کر دیں، مگر افسوس، انکے اعلانات درست ثابت ہوئے اور کیس رجیکٹ ہونے شروع ہو گئے ہیں،
خیر ان سارے حالات میں اچھی بات یہ ہے کہ جب آپ کی اپیل بند ہو جائے گی یا مسترد ہو جائے گی تو آپ سپین میں الیگل تصور کیے جائیں گے اور اپنی فائل جمع کروا سکیں گے اور وہ فائل پاس بھی ہو گی۔
0 تبصرے