کام کا کانٹریکٹ ختم ہونے کے بعد اگر آپ پارو لے رہے ہیں تو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے آپ پارو کی پوری رقم اکھٹی بھی لے سکتے ہیں۔ اسے پاگو انیکو کہا جاتا ہے۔
پاگو انیکو لینے کے لیے ضروری ہے کہ:
1 کام کا کانٹریکٹ ختم ہونے کے بعد آپ کی کم از کم تین مہینے کی پارو بنتی ہو۔
2۔ پچھلے چار سال میں آپ نے پاگو انیکو نہ لی ہو۔
3- آتونومو یا امپریسا کا آلتا پاگو انیکو کی درخواست جمع کروانے سے پہلے نہ کیا گیا ہو۔
پاگو انیکو کی درخواست کے ساتھ پلان دے امپریسا جمع کروانا ضروری ہوتا ہے۔ اس پلان میں نئے کاروبار کی تمام تفصیلات درج ہوتی ہیں۔
0 تبصرے