اسپین غیرملکیوں کیلئے نیا عمل ریذیڈنسی کارڈ کا نیا قانون اچھا اعلان

اسپین غیرملکیوں کیلئے نیا عمل ریذیڈنسی کارڈ کا نیا قانون اچھا اعلان
ایک سال کے رینڈنس کارڈ کی تجدید سے متعلق ضروری وضاحت

 جو لوگ آرائیگو کے ذریعے لیگل ہوۓ ہیں ان کا 1 سال والا کارڈ ختم ہونے پر رینیو کے عمل کو قانونی اصطلاح میں Modificación کہتے ہیں۔ اس درخواست کو صوبائی حکومت (جینیر الیتات ) پاس کرتی ہے۔ تجدید / رینیو کی درخواست پاس ہونے پر نیا کارڈ حسب سابق 2 سال کا ہی ملے گا۔ حسب معمول اس کارڈ میں صرف اسی کام کی اجازت ہو گی جس کی پہلے تھی۔ یعنی اگر پہلے کام کی اجازت تھی تو نئے کارڈ میں بھی کام کی اجازت ہو گی۔ اگر پہلے کاروبار کی اجازت تھی تو نئے کارڈ میں بھی کاروبار کی ہی اجازت ہو گی۔ 


 جولوگ اوفیر تاسے تر اباخو کے ذریعے آۓ ہیں اُن کا 1 سال والا کارڈ ختم ہونے پر رینیو کے عمل کو قانونی اصطلاح میں Renovación کہتے ہیں۔ اس درخواست کو مکمل طور پر منسٹری (ایکستر انخیر یا پاس کرتی ہے۔ تجدید / رینیو کی درخواست پاس ہونے پر نیا کارڈ 4 سال کا ملے گا۔ تجدید شدہ کارڈ پر کام اور کاروبار دونوں کی اجازت ہو گی۔


 اور مزید اس کے علاوہ دوسری طرف اصولی طور پر تو صرف 16 اگست کے بعد جمع ہونے والی رینیو کی درخواستوں پر ہی نئے قانون کا اطلاق ہونا تھا، مگر اچھی بات یہ ہے کہ بارسلونا منسٹری 16 اگست سے پہلے جمع ہونے والی رینیو کی درخواستوں پر بھی 4 سال کے ریذڈنس کارڈ ہی جاری کر رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے