پاکستان سے کیریکٹر سرٹفیکیٹ بنوانے کے لیئے قونصلیٹ سے جاری ہونے والے اتھارٹی لیٹر کے لیئے درج ذیل ڈاکومنٹ ضروری ہیں؛
1۔ کیریکٹر سرٹفیکیٹ کا فارم جو کہ قونصلیٹ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے
2
۔ ٹائپ شدہ اتھارٹی لیٹر
3
- پاکستانی پاسپورٹ ، شناختی کارڈ کی کاپی
4
۔ ایک پاسپورٹ سائز تصویر
5
- پاکستان میں جس کے نام اتھارٹی بھیجنی ہے اس کے شناختی کارڈ کی کاپی
اکثر اوقات قونصلیٹ میں کیریکٹر سرٹفیکیٹ کا فارم پر کروانے میں اور اتھارٹی لیٹر ٹائپ کروانے میں دو سے تین گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ آپ اپنا وقت بچانے کے لیئے یہ فارم خود سے پر کر کے اور گھر سے ایک سادہ اتھارٹی لیٹر ٹائپ کر کے بھی لے کے جاسکتے ہیں۔ اسطرح آپ کا قونصلیٹ میں فائل جمع کروانے کا ٹائم صرف 10 سے 15 منٹ رہ جائے گا۔
0 تبصرے