اسپین کا بڑا اعلان نیا تیز رفتار سسٹم آ گیا غیرملکیوں کیلئے خوشخبری

اسپین کا بڑا اعلان نیا تیز رفتار سسٹم آ گیا غیرملکیوں کیلئے خوشخبری
اسپین کا بڑا اعلان غیرملکیوں کیلئے فیملی کو بلوانے کا نیا سسٹم تیز رفتار طریقہ جس کے تحت فیملی کو بلوانا نہایت ہی آسان ہو گیا ہے تو جیسا کہ اسپین میں سب سے زیادہ وقت یہاں گھر کا informe حاصل کرنے پر لگتا ہے ،اس لیے سب سے پہلے انفور مے حاصل کرنے کا عمل ہی شروع کر یں۔ جب آپ کا گھر چیک کر کے چلے جائیں یا کم از کم جب انفورمے اپلائی کر چکے ہوں اس کے بعد پاکستان میں ڈاکومنٹس کی تیاری شروع کریں تا کہ بعد میں وہ زیاہ مدت تک ویلڈ رہ سکیں۔ 


 اور ویزا اپلائی کرنے سے پہلے پاکستانی ڈاکو منٹس کو پاکستانی قارن آفس اور اسپین ایمبیسی سے تصدیق کروانا ضروری ہے۔ اگر چہ یہ بات بظاہر عجیب و غریب لگے ، مگر چونکہ ایمبیسی کا ویزا سیکشن اور تصدیق سیکشن الگ الگ کام کرتے ہیں اس لیے اسی طرح کرنا ضر وری ہےاور مزید فیملی process کرتے وقت کسی بھی سطح پر پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا یا پا کستانی سفارت خانہ میڈرڈ کی تصدیق ضروری نہیں ہوتی ، اس لیے ایسی غیر ضروری محنت سے اجتناب کریں۔


 اسپین سے کاغذات پاس ہونے کے موقع پر جولیٹر جاری ہو تا ہے ،اس لیٹر کی موصولی کے بعد 2 ماہ کے اندر اندر اسلام آباد ایمبیسی میں ویزا اپلائی کر ناضر وری ہے ۔ اس کے پاس ہونے کے بعد جلد از جلد کاغذات مکمل کر کے پاکستان بھجوائیں۔



 پاکستانی ڈاکومنٹس کا سپینش زبان میں ترجمہ ہسپانوی وزارت خارجہ کے منظور شدہ مترجم Traductor Jurado سے کرواناضروری ہے۔ یادرکھیں کہ اسلام آباد یالاہور میں کسی بھی Traductor Jurado کا دفتر موجود نہیں، ایسا دعویٰ کرنے والے لوگ عموما سپینش لوگوں کی جعلی مہریں اور جعلی دستخط استعمال کرتے ہیں جن سے ایمبیسی آپ کے کاغذات مستر د کر دیتی ہے اور آپ کی تمام محنت رائیگاں چلی جاتی ہے۔ یہاں سپین سے بھی ترجمہ کرواتے وقت ہمیشہ با اعتماد جگہ کا انتخاب کریں۔


 اور مزید فیملی کے کاغذات سپین سے پاکستان بھیجنے کا سب سے بہترین / تیز رفتار اور مناسب طریقہ یہ ہے کہ اپنے علاقے میں جانے والے کسی عزیز / دوست کے ذریعے بھجواۓ جائیں، یا بذریعہ ڈاک بھیجنے ہیں تو صرف DHL کا انتخاب کریں دیگر لوکل ڈاک کمپنیوں سے پاکستان کا غذات مت بھیجیں۔


 اور ویزا ملنے کے قریب / سپین آنے سے قبل بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹ، میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ (کمپوٹر ائیزڈ نکاح نامہ )، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ FRC ایک مرتبہ پھر نکلوائیں اور پاکستانی فارن آفس سے تصدیق کر واکر اپنے ساتھ چین لائیں۔ یہاں سپین میں مختلف معاملات میں ان کی ضرورت پڑ سکتی ہے ، جیسا کہ پادرون کروانا اور سکول میں داخلہ وغیرہ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے