اسپین نیشنلٹی کا نیا قانون ضروری اعلان غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسپین نیشنلٹی کا نیا قانون ضروری اعلان غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری
اسپین نیشنلٹی کا نیا قانون بہت ہی ضروری اعلان غیرملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی تو جیسا کہ اسپین حکومت کی جانب سے اب نیشنلٹی کو لے کے 3 نئی کیٹگری بنائی گئی ہے جس کے تحت صرف اور صرف نیشنلٹی لینے کیلئے speaking diploma رکھا گیا ہے اور مزید اس کے علاوہ کسی اور test کی ضرورت درکار نہیں ہو گی۔


 تو پہلی کیٹگری میں وہ لوگ آتے ہیں جو معزور ہیں جو ذہنی طور پہ جسمانی طور پہ کچھ نہ کچھ اُن میں کمی ہے تو اگر وہ بھی اسپین نیشنلٹی لینا چاہتے ہیں تو اُن کو بڑی رعایت دی گئی ہے کہ وہ صرف اور صرف speaking test diploma لے کے نیشنلٹی حاصل کر سکتے ہیں۔


 اور دوسری کیٹگری میں مریض آ جاتے ہیں یعنی کہ وہ کسی ایسی بیماری میں مبتلہ ہیں کہ وہ reading اور writing کا test نہیں دے سکتے تو ایسے لوگوں کو بھی بڑی رعایت دی جائے گی کہ وہ صرف اور صرف speaking diploma حاصل کر کے اسپین کی نیشنلٹی لے سکتے ہیں۔


 اور تیسرے نمبر پہ ایسے غیرملکی جس میں سب سے زیادہ لوگ ہماری community کے آتے ہیں تو یہ وہ لوگ ہیں جو کہ پڑھے لکھے نہیں ہیں لیکن وہ Spanish language بول سکتے ہیں تو اُن کیلئے یہ قانون بہت زیادہ فائدے مند ثابت ہو گا جس کے تحت وہ صرف اور صرف speaking کا diploma حاصل کر کے اسپین کی نیشنلٹی آسانی کے ساتھ لے سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے