اسپین کا نیا سسٹم نئے Benefits نئی سہولتیں مل رہی؟

اسپین کا نیا سسٹم نئے Benefits نئی سہولتیں مل رہی؟
ریذڈنسی کارڈ کی تجدید سے متعلق: 
موجود قانون میں پہلی دفعہ ایک سال کا ریڈ ڈنس کارڈ ملتا ہے ، اسے رینیو کر وانے پر 2 سال کا کارڈ ملتا تھا۔ لیکن اب ایک سال کا ریزڈنسی کارڈ ختم ہونے پر رینیو کروانے پر نیا کارڈ 4 سال کے لیے ملے گا۔ اور کام والے کارڈ کو رینیو کروانے کے لیے ہر سال میں 3ماہ کام + کام کی مستقل تلاش کا ثبوت در کار ہو گا۔ اور کام والے کارڈ کو رینیو کروانے کے لیے ہر سال میں کم از کم 6 ماہ کام + کام کی مستقل تلاش کا ثبوت در کار ہو تا ہے۔ 


 کام اور بزنس کی اجازت سے متعلق: 
اب تک کے قانون کے مطابق عارضی ریڈ ڈنسی کارڈ یا تو کام کے لیے ہو تا ہے جو Cuenta Ajena کہلا تا ہے یا بزنس / کاروبار کے لیے ہو تا ہے جو Cuenta Propia کہلا تا ہے۔ لیکن اب نئے ضابطے کے مطابق Cuenta Ajena ریڈ ڈنسی والا شخص جب اپنے کارڈ کو رینیو کرواۓ گا، تجدید شدہ کارڈ میں اسے بزنس کی اجازت بھی خود بخو د دے دی جاۓ گا۔ اسی طرح جن کے پاس Cuenta Propia یعنی کاروبار والا کارڈ ہے ،وہ جب اگلی مر تبہ رینیو کر وائیں گے ان کو ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی خود بخود شامل کر دی جاۓ گا۔ 


 کومونیتوریو کارڈ سے متعلق: 
سپینیش نیشنلٹی ہولڈر کے فیملی ممبر ان کو اب تک کومونیتاریو کارڈ ملا کر تا تھا۔ اور اب نئے نظام میں سپینش شہریوں کے غیرملکی تمام فیملی ممبران کو بھی عام ریڈ ڈنسی کارڈ ملیں گے جو Régimen General کہلاتے ہیں۔


 آرائیگو سے متعلق:
 سپین میں غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کو لیگل کرنے کا قانون آرائیگو کہلا تا ہے ، اب تک اس کی 3 شکلیں تھیں۔ ایک: آرائیگو سوسیال ، دو: آرائیگولا بورال ، تین: آرائیگو فامیلیار۔ آرائیگو میں چوتھی قسم کا اضافہ کیا جارہا ہے جو آرائیگو پارالا فورماسیون Arraigo para la Formación کہلاۓ گا، اس نئی قسم کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن فنی مہارت کے تربیتی کورسز کے وعدے کے ساتھ ریڈ ڈنس کارڈ حاصل کریں گے ، متعلقہ کورس مکمل کرنے پر کنٹریکٹ کے ذریعے کام کی اجازت حاصل کر نا ہو گی ۔ جو اب تک آرائیگو لا بورال کہلا تا تھا، 6 ماہ کام ثابت کرنے کے ساتھ کاغذات حاصل کرنے والے قانون کو محدود کیا جارہا ہے ۔ اب صرف اس کام کو بطور ثبوت مانا جاۓ گا جو لیگل حیثیت میں کیا ہو گا۔


 طلبہ سے متعلق: 
سپین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے طلبہ وطالبات کو کام کی اجازت نہیں تھی، یا کچھ صورتوں میں بہت محدود ہوتی تھی۔ کام کی اجازت حاصل کرنے کے لیے کم از کم 3 سال تک تعلیم کے کارڈ کے ساتھ گزارنا ضروری ہوتا تھا۔ لیکن اب تعلیم کی بنیاد پر حاصل کیے گئے کارڈ پر کام کرنے کی اجازت بھی حاصل کی جاسکے گی۔ ہفتہ میں 30 گھنٹے تک کام کیا جاسکے گا۔ طالب علم کے کام کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ کام اُس کی تعلیم سے مطابقت رکھتا ہو۔


 فیملی سے متعلق: 
ریڈ ڈنسی کارڈ کے حامل لوگ جب اپنی فیملی کا ویزا اپلائی کرتے ہیں تو اُن کو اپنے ہر فیملی ممبر کے لیے یکساں حساب سے آمدن ثابت کرنی ہوتی ہے۔ لیکن اب نئے قانون کے مطابق ہر فیملی کے ممبران کی تعداد کو دیکھ کر فیملی سر براہ کی آمدن کی شرط میں نرمی کی جاۓ گی ۔ جیسا کہ کورونا وائرس کے سالوں میں ہو تا رہا ہے۔ 


 والدین سے متعلق: 
سیپینش نیشنلٹی ہولڈر شخص کے والدین کو ریذڈنسی کارڈ لینے کیلئے یہ ثابت کرنا ہوتا تھا کہ وہ اُس کے زیر کفالت ہیں اور رہے ہیں۔ لیکن اب نئے قانون کے مطابق سپین نیشنلٹی کے حامل شخص کے والدین کی عمر 65 سال سے زیادہ ہو گی تو کفالت ثابت کرنا ضروری نہیں ہو گا۔ 65 سال سے کم عمر والدین کے لیے کفالت ثابت کر ناضروری ہو گا۔


 نیا قانون کب اپلائی ہو گا؟
نئے قانون کا اطلاق 16 اگست سے ہو گا۔ جو لوگ اس سے پہلے اپنی درخواست جمع کرواچکے ہونگے ان پر پرانا قانون ہی نافذ ہو گا۔ اس سے متعلق متعلقہ منسٹریوں میں تیزی سے کام جاری ہے جلد حکومتی سرکاری کتابچے بھی منظر عام پر آجائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے